Skip to product information
اردو میں لوک ادب | Urdu may lok Adab | ڈاکٹر قمر رئیس

اردو میں لوک ادب | Urdu may lok Adab | ڈاکٹر قمر رئیس

Sale price  Rs.250.00 PKR Regular price  Rs.500.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

اردو میں لوک گیت

مرتب: ڈاکٹر قمر رئیس

بہار میں لوک گیت (ش۔اختر)

لوگ گیت قدیم یا جدید نہیں ہوتا۔ یہ اس درخت کی مانند ہوتا ہے جس کی جڑیں دور دور تک پھیلی ہوتی ہیں اور ہمیشہ نئی شاخیں، نئے پھل پھول دیتا ہے۔ یہ قدیم انسانوں کی سماجی، تہذیبی زندگی کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔ تاریخی طور پر یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ قبیلہ علم وفن سے جتنا دور رہتا ہے اس کا لوک ادب اتنا ہی پھرپور اور جاندار ہوتا ہے۔ یہ سینہ بہ سینہ ایک نسل سے دوری نسل تک نہ صرف منتقل ہوتا ہے بلکہ اس میں برابر اضافہ بھی ہوتا رہتا یے۔

لوک گیت ایک ایسا تخلیقی کرشمہ ہے جس میں سماج کا ہر آدمی شریک ہوتا ہے۔ بہ نسبت شہر میں تخلیق ہونے والے ادب کے جس میں بنانے سنوارنے اور مہذب سانچے میں ڈھالنے کی کوششوں پر زور دیا جاتا ہے اور تمام کوششیں انفرادی ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس لوک گیت ہر شخص جانتا ہے، کہتا ہے، اور اسے گاتا ہے۔ یہ کہنا بھی درست نہیں کہ لوک گیت یا لوک ادب آرٹ سے بلکل خالی ہوتا ہے۔ اس کی تخلیق میں کئی نسلوں کا خون جگر صرف ہوا ہے۔ ان گیت کاروں اور گانے والوں کا بھی جنھوں نے برسوں کے تجربے کے بعد پوری قوم، برادری اور قبیلوں کی خوشیوں اور غموں کو اپنی بنائی ہوئی موسیقی کے ساتھ مدغم کر کے ہم تک پہنچایا ہے۔ اسی لیے لوک گیتوں کا جائزہ لیتے وقت لوک سنگیت اور شہری سنگیت کے فرق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

کتاب - اردو میں لوک ادب

از - ڈاکٹر قمر رئیس

صفحات | 270 

You may also like