کانٹے | انشائیے | THORNS & THISTLES | محمد زمان آزردہ
Reliable shipping
Flexible returns
زیر نظر کتاب کا ترجمہ کرتے ہوئے مجھے اس کا بخوبی احساس ہوا کہ ترجمہ کرنا بہت ہی مشکل کام ہے زبان خیال کے معاملے میں کسی قدر کمزور ہے ، چاہے کوئی بھی زبان ہو، اس کا اندازہ تخلیقی ادب کا ترجمہ کرتے وقت ہو جاتا ہے ۔
میں نے اپنی طرف سے بڑی کوشش کی کہ میں اصل مواد سے انحراف نہ کروں ، اور نہ کہیں کسی خیال کو اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے حذف کر دوں۔ مگر اس کے باوجود بعض انشائیوں میں خاص طور سے کانگڑائی زبان اور تہذیب میں ناہمواری کا احساس ہو گا۔ حالانکہ اس کی ذمہ داری نہ کشمیری انشائیوں پر ہے اور نہ اردو زبان کی قوت ترسیل پر بلکہ یہ دو تہذیبوں کے فرق کی وجہ سے ہوا ہے
میں خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری اس ساہتیہ اکادمی سے انعام یافتہ کتاب کا اردو ترجمہ شائع کرنا، اپنے پروگرام میں شامل کر لیا۔ یہ نہ صرف اردو کی خدمت ہے بلکہ کشمیر میں زبان و ادب کی بھی حوصلہ افزائی۔
اس کا انگریزی ترجمہ
THORNS & THISTLES
کے نام سے شائع ہو چکا ہے اردو میں ہیں نے کانٹے، نام دیا ہے
محمد زمان آزردہ
مترجم
سری نگر ۲۵ دسمبر ۶۱۹۸۷