نگاہ مدینہ | سید عابد علی شاہ
Reliable shipping
Flexible returns
المدینہ ٹور سے نگاہ مدینہ تک
فریضہ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں پاکستان اور دیگر ممالک سے ارض مقدس تشریف لانے والے خوش نصیب عازمین کو اپنی خدمات بطور میزبان پیش کرنے والے محمد ابراہیم بینر تلے نہایت خوش با پو گذشتہ 3 برس سے المدینہ ٹور کے بینر تلے نہایت خوش اسلوبی اور جانفشانی کے جذبہ سے سرشار بحسن خوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
اپنے ادارے کو مدینہ کے مقدس نام سے منسوب کرنے والے اس عاشق رسول کا دامن حب رسول کی دولت سے مالا مال ہے اور سید عابد علی شاہ کی کتاب نگاہ مدینہ کی طباعت میں سید ابراہیم با پو کا خصوصی تعاون اس بات کا بین ثبوت ہے۔
مدینہ ٹور کی جانب سے فریضہ حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کو اپنے سفر کے دوران قیام و طعام کی بہترین سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ نیز حاجیوں کو مناسک حج کی تصحیح اور بہتر ادائیگی کے سلسلے میں مستند علماء اکرام کی ہنمائی بھی حاصل ہوتی ہے۔
خود ابراہیم با پو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حاجیوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل نظر آتے ہیں۔
کتاب نگاہ مدینہ کی اشاعت کے بعد جہاں پیرزادہ عابد علی شاہ نعت گو شاعر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئیں گے۔ وہاں مدینہ ٹور کے روح رواں سید ابراہیم با پو کا نام بھی نعت گوئی کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں معتبر ٹھہرے گا۔