
ضمیر کی چونٹیاں | ایس اے زیب
Reliable shipping
Flexible returns
ایس اے زیب نے اپنے نثر پاروں کے اس مجموعہ کے ذریعے ہمار۔ طور پر مطمئن کئے جانے والے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لئے چیونٹیوں کی خوں بار ٹولیاں بھیج دی ہیں۔ وہ زندگی کو آسان، خوبصورت اور اخلاقی ضابطوں کا پابند دیکھنے کا آرزومند ہے۔ اس لئے قدیم دانائیوں کی یادوں والے خلیل جبران کے سے انداز میں اُس کی یہ مختصر تحریریں سماجی، تہذیبی اور نفسیاتی بصیرتوں اور بشارتوں سے لدی پھندی ہیں۔ اُن میں نکتہ چینیاں ہیں ۔ صیحتیں ہیں۔ وہ جامد تہذیب اور اُس کے پیدا کئے ہوئے بے حس افراد کا نوحہ خواں بھی ہے۔ نصيحة
ایس اے زیب نے انسان کے بے کراں امکانات کی طرف اشارے کئے ہیں اور جتلایا ہے کہ ان امکانات کو بروئے کار لا کر ہم خود کو ، سماج اور دنیا کو بدل سکتے ہیں یعنی بہتری کی طرف جا سکتے ہیں ۔ مصنف کے پاس بہت سی نیک تمنائیں ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ان کی ہے کہ ان کی تمنائیں اور تخلیقی جذبے جذبے رہ نمائیوں میں صرف ہوتے رہیں۔
قاضی جاوید
Pages 156