Skip to product information
1 of 2

Sir Koh Adam | سر کوہ آدم | M Naeem Khan | محمد نعیم خان

Sir Koh Adam | سر کوہ آدم | M Naeem Khan | محمد نعیم خان

Regular price Rs.500.00
Regular price Rs.1,000.00 Sale price Rs.500.00
Sale Sold out

سر کو و آدم کے مصنف محمد نعیم خان کا تعلق جنت نظیر (آزاد) کشمیر کے شہر راولا کوٹ سے ہے۔ کولہو کا یہ سفرنامہ چوبیس فروری سے سات مارچ سنہ دو ہزار انیس تک کے دورانیے کو محیط ہے۔ مصنف نے اس سفر نامے کو مختلف مقامات اور مواقع کی منظر کشی کی مناسبت سے کہیں افسانوی اور کہیں بیانیہ انداز و اسلوب سے مزین کیا ہے اور بھی اس سفر نامے کا خاص وصف ہے۔ تحریر میں گاہے گاہے، سری لنکن، ہندی، اردو، انگریزی، پنجابی کے الفاظ بھی ملتے ہیں۔ کہیں کہیں مکالماتی رنگ سفرنامے میں ڈرامائی اور افسانوی رنگ بھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ کہیں معلومات کا بیان سفر نامے میں داستانوی و دیو مالائی دلکشی سے عبارت ہے۔ ایک اللہ سفر نامہ نگار کی طرح انھوں نے دوران سیاحت نہایت مستعدی سے دستیاب معلومات اور مشاہدے کو نوٹس کی صورت میں محفوظ کر کے سفرنامے میں بیان کر دیا ہے۔ اس سفر نامے میں سری لنکا کے قومی تہواروں، عقائد، رسم و رواج، لسانی، ثقافتی، تہذیبی خواص کے ساتھ ساتھ تاریخی، جغرافیائی، معاشری اور معاشی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ الغرض، سیر کو وہ آدم، میں سفرنامے کے جملہ لوازمات موجود ہیں۔ مجھے اُمید ہے محمد نعیم خان کی یہ کاوش سفر ناموں کی دنیا میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر سورج نارائن

کہتے ہیں ہر تیراک غوطہ خور نہیں ہوتا لیکن ہر غوطہ خور تیراک ہوتا ہے۔ اس طرح ہر مسافر سفر نامہ نگار نہیں ہوتا لیکن ہر سفر نامہ نگار مسافر ہوتا ہے۔ ہمارے عزیز دوست نعیم خان، اپنی طبیعت اور مزاج کے اعتبار سے سیماب صفت مسافر اور سفرنامہ نگار واقع ہوئے ہیں۔ اپنے سفر سری لنکا کے دوران لاہور ائیر پورٹ سے کولیو تک اور پھر ہوٹل میں قیام و طعام کے تمام مرحلوں پر نعیم کی تیز اور بخشش ہیں، ہر نئے منظر کو اپنی گرفت میں لیتے نظر آرہی ہیں۔ چھوٹے چھوٹے واقعات اور مکالمات کو اُنھوں نے دلچسپ پیرائے میں بیان کیا ہے، جس میں مبالغہ آمیزی کم اور حقیقت نگاری زیادہ ہے۔ وہ فطری انداز میں مکالے کرتے ہیں اور پھر بیانیہ انداز میں انھوں نے وہ سب کچھ تحریر کر دیا ہے، جس سے اُن کو واسطہ یا سابقہ پڑتا رہا ہے۔ مجموعی طور پر زیر نظر سفر نامہ اپنے مشاہدات، تجربات، منظر نگاری اور مکالمہ نگاری میں اپنے موضوع پر بہترین لوازمہ ہے۔ واقعات کو درج کرنے میں بڑی احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ یوں نیم کی یہ میلی متری کارش ان کے ادبی سفر کی شروعات ہیں، ان سے اس راہ میں پیش قدمی کی امید ہے ۔

 ڈاکٹر ظفر حسین ظفر

ISBN 9786273000763

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details