Skip to product information
1 of 1

Natural Remedies | کامیاب اور صحت مندزندگی | Malik Ashfaq | ملک اشفاق

Natural Remedies | کامیاب اور صحت مندزندگی | Malik Ashfaq | ملک اشفاق

Regular price Rs.300.00
Regular price Rs.600.00 Sale price Rs.300.00
Sale Sold out

ایک رپورٹ کے مطابق سن 2024 میں 220 ارب ڈالر مالیت کی ہربل ادویات فروخت ہوئیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ 2030 تک اس کا حجم 600 ارب ڈالر تک ہو جائے گا۔ہربل ازم کا مطلب ہے لوگ کیمیکلز کے ذریعے علاج سے واپسی اختیار کر رہے ہیں۔ 

مادہ پرستی اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لالچ بغض، حسد اور جھوٹ جیسی بیماریاں بھی اپنی آخری حدوں کو چھورہی ہیں ۔ جدیدیت نے انسان کو بہت کچھ دیا ہے اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ آنے والا زمانہ اس سے بھی زیادہ ترقی یافتہ ہوگا۔ لیکن اس ترقی نے ہمیں بہت سی نئی بیماریاں بھی دی ، ایسی بیماریوں کا ابھی تک علاج بھی دریافت نہ ہو سکا اور اس کے ساتھ ساتھ انسان کو فطرت سے دور کر کے فطری ماحول کو بھی آلودہ کر دیا۔ 

ترقی یافتہ ممالک فطرت کی جانب لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے دنیا کے جدید طبی اداروں میں بہت سی سٹڈیز کی گئی ہیں ۔ ان تحقیقات نے ثابت کر دیا ہے کہ اب انسان کو پھر فطرت کی آغوش میں پناہ لینا ہوگی۔ ہم نے تو جو کچھ تحقیق کی اس تحقیق کو محققوں اور طبی اداروں کے حوالے سے بیان کر دیا اور خود کوئی اضافہ و تحریف نہیں کی۔ اس تحقیق سے ہم سب مستفید ہو سکتے ہیں اور فطری طریقہ علاج کو اپنا کراپنا قیمتی وقت ، اپنا پیسہ اور اپنی صحت کو بچا سکتے ہیں۔ یہی مقصد ہے اس کتاب کا ۔ قارئین کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

ملک اشفاق

 

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details