Skip to product information
1 of 1

چودھری محمد حسین چٹھہ Hayat o Khidmat Muhammad Rafiq Alam

چودھری محمد حسین چٹھہ Hayat o Khidmat Muhammad Rafiq Alam

Regular price Rs.400.00
Regular price Rs.1,000.00 Sale price Rs.400.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

چودھری محمد حسین چٹھہ کا تعلق ایک زمیندار خاندان سے تھا۔ اُن کے دادا چودھری فضل داد چٹھہ ایک گاؤں کوٹ نجش کے مالک تھے اور علاقہ کے ذیل دار تھے۔ ان کے تین بیٹے چودھری سردار خان چودھری اسماعیل خاں اور چودھری بہاول خاں تھے۔ محمد حسین چٹھہ کے والد چودھری بہاول خاں تھے جو 188 ء میں کوٹ بخش میں ہی پیدا ہوئے ۔ ان دنوں کم عمری میں شادی کر دی جاتی تھی ۔ اس لئے 17 سال کی عمر میں چودھری بہاول خاں کی شادی چاندی کوٹ ضلع شیخو پورہ کے مالک چودھری چاندی کی اکلوتی پوتی محمد بی بی کے ساتھ 1905ء میں ہوئی۔ چاندی کوٹ کا نام پہلے کوٹ شاہ محمد تھا لیکن بعد میں چودھری چاندی کی نسبت سے چاندی کوٹ معروف ہو کے گیا۔ چودھری چاندی کی بیوی اور تمام بچے 20 ویں صدی کے آغاز میں طاعون کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ صرف چودھری چاندی اور ان کی ایک پوتی محمد بی بی زندہ بچے۔ اس وقت چودھری چاندی خاصے معمر تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ جلد سے جلد اپنے خانداہی میں اپنی پوتی کی شادی کسی اچھے نوجوان سے کر دیں ۔ اُنہوں نے اپنی پوتی کی شادی چو دھری فضل داد چٹھہ کے بیٹے چودھری بہاول خاں سے کر دی اور اپنی جائیداد کا بڑا حصہ پوتی کے نام منتقل کر دیا۔ بعد میں محمد بی بی نے اپنی جائیداد اپنے شوہر بہاول خاں کے نام منتقل کر دی ۔ چودھری چاند خان خود اسی چٹھہ خاندان کے نواسے بھی تھے اور اسی خاندان کے داماد بھی۔

چودھری محمد حسین چٹھہ 27 مارچ 1912ء کو پیدا ہوئے ۔ وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ۔ تھے۔ ان دنوں کوٹ شاہ محمد آباد ہورہا تھا۔ اس لئے وہاں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں تھا۔ چودھری بہاول خاں اپنے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوانا چاہتے تھے۔ اس لئے جب چودھری محمد حسین چٹھہ کی عمر پانچ سال تھی، انہیں ابتدائی تعلیم کے لئے اکال گڑھ جسے اب علی پور چٹھہ کہا جاتا ہے۔

Buy this Bundle

چودھری محمد حسین چٹھہ Hayat o Khidmat Muhammad Rafiq Alam
+
سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ | Soshalizam Ek Islami  Nazariya | Mulana Wahid Ud Din Khan
+
39 بڑے آدمی | Biographical Round-up | Dale Carnegie | ڈیل کارنیگی
Total price:
View full details