پاکستان سے بنگلہ دیش ۔ اَن کہی جدوجہد
پاکستان سے بنگلہ دیش ۔ اَن کہی جدوجہد
Regular price
Rs.1,150.00
Regular price
Rs.1,300.00
Sale price
Rs.1,150.00
Unit price
/
per
پاکستان سے بنگلہ دیش ۔ اَن کہی جدوجہد
زیرِنظر کتاب مصنف کی Bangladesh - Untold Factsکا اردو ترجمہ ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ المیوں اور بحرانوں سے بھری پڑی ہے۔پاکستان، دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں پر اکثریتی عوام( مشرقی پاکستان) نے اپنے سے کم آبادی والے مغربی پاکستان سے علیحدگی حاصل کی ۔بنگال کے لوگوں نے کن مصیبتوں اور نا انصافیوں کا سامنا کیا ،اس حوالے سے بنگلہ دیش میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔البتہ پاکستان میں اس حوالے سے چند ہی تحریریں سامنے آئی ہیں اور وہ بھی اُن لوگوں کی ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے ملٹری آپریشن اور بنگال کے عوام کی تحریک کو دیکھا ۔زیر نظر کتاب ’’پاکستان سے بنگلہ دیش -ان کہی جدوجہد‘‘کے مصنف شریف الحق dالیم ،پاک فوج میں ایک بنگالی افسر رہ چکے ہیں، جو بعد ازاں بنگلہ دیش کے قیام کی تحریک میں شرکت کے لیے مغربی سے مشرقی پاکستان چلے گئے تھے ۔بنگلہ دیش کے قیام کے بعد لیفٹیننٹ کرنل(ر)شریف الحق دالیم نے نئے ملک کی تعمیر میں بھی اپنابنیادی کردار ادا کیا ۔ پھر انہوں نے وہاں آئینی آمریت کو اپنی آنکھوں کے سامنے جڑ پکڑتے دیکھا اور وہ اس آئینی آمریت کے خلاف ایک مرتبہ پھر جدو جہد پر آمادہ ہوگئے ۔یہ کہانی تین عہدوں پر مشتمل ہے؛ پاکستان،بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی اور وہاں پر آئینی آمریت کے خلاف پرچم بلند کرنا۔ اس حوالے سے یہ کتاب پاکستان میں شائع ہونے والی ایسی پہلی کتاب ہے ،جو تاریخ کے پوشیدہ اور اہم ابواب اور ایسے واقعات و حالات کو بے نقاب کرے گی کہ اس کا پڑھنے والا حیرت زدہ رہ جائے گا۔کتاب میں خطے میں بھارت کے قابل مذمت کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
No. of Pages | 516 |