پاکستان: ریاست اور اس کا بحران | Pakistan Riyasat Or Is Ka Bharan | Hamza Alvi
پاکستان: ریاست اور اس کا بحران | Pakistan Riyasat Or Is Ka Bharan | Hamza Alvi
Couldn't load pickup availability
حمزہ علوی اپنی کتاب "پاکستان ریاست اور اسکا بحران" میں لکھتے ہیں کہ فوج__بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ کی ریاستی طاقت و اقتدار پر بالادستی تب سے ہی قائم ہو گئی تھی جب سے ریاست (1947ء میں) معرض وجود میں آئی تھی. مزید لکھتے ہیں کہ یہ عمومی تاثر درست نہیں کہ فوج_اور__بیوروکریسی کا غلبہ اکتوبر 1958ء کے فوجی__انقلاب کے بعد سے ہوا. اسی بات کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سیاست__دانوں کو انہوں نے اپنے ہاتھوں میں کٹھ پتلیاں بنائے رکھا. "جب چاہا انہیں وزارت سونپ دی اور جب چاہا چلتا کیا".
پاکستانی__بیورو__کریٹ کو شروع ہی سے غرور کرنے اور سیاسی__لیڈرشپ سے نفرت کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔۔ دوران تربیت اسے بتایا جاتا ہے کہ دراصل وہی عوام کا رکھوالا ہے، جبکہ سیاست__دان خودپرستی اور لوٹ کھسوٹ کرنے والے افراد ہیں۔ یہ وہ نوآبادیاتی سوچ ہے جو ابھی بھی ان کے ذہنوں میں ڈالی جاتی ہے۔ وزراء کو نظر انداز کرنا ان کے نزدیک روزمرہ کے معمول سے زیادہ کچھ نہیں ۔ (صفحہ، 129)
پاکستان__ریاست اور اس__کا__بحران
مصنف | حمزہ__علوی
صفحات 378
Share
