محبوب تابش | حالی اور پیروی مغربی
محبوب تابش | حالی اور پیروی مغربی
Couldn't load pickup availability
معروف شاعر ، ادیب ، نقاد اور محقق ۔ عزیز دوست محبوب تابش نے بہت اعلیٰ کام کیا ہے ۔ وہ ہر وقت کتاب کی جستجو میں رہتے ہیں ۔ "حالی اور پیروی مغربی" یہ مباحثہ منتشر صورت میں رسائل اور کتب میں موجود تھا ۔ تابش صاحب نے اسے یک جا کر کے پیش کر دیا ۔ ان کے دیباچے سے معلوم ہوتا ہے کہ طاہر تونسوی مرحوم بھی اس بحث کو یک جا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن وقت ، صحت ، تعلیم و تدریس اور دیگر امور و مصروفیت نے انہیں مہلت نہ دی ۔ بہرحال تابش صاحب اس کا اعتراف کیا ہے جو کہ ایک اچھی روایت ہے ۔ حالی کے مقدمہ شعروشاعری کے اب لاتعداد ایڈیشن نکل چکے ہیں ۔
"حالی اور پیروی مغربی" ایک دور میں یہ موضوع ناقدین ادب کے درمیان زیرِ بحث رہا ۔ یہ اردو ادب کا ایک خاص دور تھا ، جب سوال اٹھائے جاتے تھے اور ان کے جواب تلاش کیے جاتے تھے ۔
محبوب تابش کو مبارک ہو کہ انہوں نے ایک ایسا کام کیا جو ایک زمانے سے اوجھل تھا اور میں ان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس کتاب کا انتساب میرے اور قاضی عابد کے نام کیا ہے ۔ کاش قاضی صاحب زندہ ہوتے تو آج اپنے لائق شاگرد کی کتاب دیکھ کر خوش ہوتے ۔
Pages 288
Share
