ماں | Maa | Khalil Ahmed
ماں | Maa | Khalil Ahmed
میں خلیل احمد ، میں نے خاکوں کے انتخاب پر کام کیا تو مجھے بہت سے نامور لکھنے والوں کی ماں پر خاکے دکھائی دیئے تو میں نے تب ہی سوچ لیا تھا کہ ماں پر لکھی گئی تحریروں کو الگ سے جمع کروں گا۔ جیسے جیسے اپنی لائبریری کی کتابوں کا مطالعہ کرتا گیا تو ماں کے بارے میں خوب سے خوب تحریریں ملتی گئیں۔ کہیں پر کسی کی خود نوشت میں ماں کا تذکرہ ملا ، کسی نے اپنے افسانوں کی کتاب میں ماں کے لیے الگ باب تحریر کیا۔ اُردو ادب میں ماں پر بے شمار تحریر میں پڑھنے کو ملتی ہیں خاص طور پر قدرت اللہ شہاب کا ماں جی سے لے کر انور مسعود کی مشہور زمانہ پنجابی نظم امبڑی تو ہر گھر میں پڑھی جاتی ہے۔ میں نے اس کتاب میں ماں پر لکھی گئی شاعری کو جمع نہیں کیا لیکن کوشش کی ہے کہ ماں کے موضوع پر نامور لکھنے والوں کی تحریروں کو یکجا کروں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ابھی ماں پر لکھی گئی تمام تحریریں اس کتاب میں شامل نہیں لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں اس موضوع پر لکھی گئی تمام معیاری تخلیقات اس کتاب کا حصہ بن گئی ہیں۔ میں اُن لکھنے والوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ماں کے موضوع پر قلم اٹھایا اور میں نے اُن تحریروں کو اپنی کتاب کا حصہ بنایا۔
دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ
ماں
ماں کے متعلق لکھی گئی خوبصورت تخلیقات کا مجموعہ
ترتیب ، تدوین ، تحریر خلیل احمد
صفحات ۴۸۰