Skip to product information
1 of 1

فقیر بستی میں تھا | Akbar Ali Natiq

فقیر بستی میں تھا | Akbar Ali Natiq

Regular price Rs.450.00
Regular price Rs.600.00 Sale price Rs.450.00
Sale Sold out
موضوع تھا، میر اور مولانا آزاد کے زمانے کی دلی - مقام، آئی بی اے، کراچی، اور اظہار خیال کیا، معروف فکشن نگار، شاعر اور نثر نگار، علی اکبر ناطق نے۔
ہم بھی وہیں موجود تھے۔ دو گھنٹے کی بھرپور گفت گو تھی۔ ان کی نظمیں بھی سنیں۔ "فقیر بستی میں تھا" پر دست خط بھی لے لیے۔
گفت گو کا حاصل میر کے ہاں تمثیل اور رعایت کے استعمال کا، مثالوں سے سجا، احوال رہا۔ میر کی زندگی، ان کی خودپسندی - جس کے وہ حق دار بھی تھے - زیر بحث آئی۔ اور پھر بات ہوئی آزاد پر، اس کی باکمال نثر اور نصاب میں نظر انداز کیے جانے پر۔ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ جی خوش ہوا۔
اچھا، گزشتہ دنوں ہم نے ڈیجیٹل انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا، تو جناب علی اکبر ناطق کو بھی زحمت دی، زندگی کی رفتار تیز، مگر انھوں نے وقت نکالا۔
ممتاز ادیب، کالم نگار اور صاحب فن شخصیات کے یہ انٹرویوز جلد، وقفے وقفے سے احباب شیئر کیے جائیں گے۔
فقیر بستی میں تھا | Akbar Ali Natiq
View full details