Skip to product information
1 of 1

عہد ظلمت | شعری مجموعہ | رشید چوہدری

عہد ظلمت | شعری مجموعہ | رشید چوہدری

Regular price Rs.225.00
Regular price Rs.350.00 Sale price Rs.225.00
Sale Sold out
Quantity

ابتدائی تعلیم ضلع نارووال کے ایک دور دراز گاؤں میں حاصل کی ۔ 1955ء میں سنٹرل ماڈل سکول سے میٹرک پاس کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور میں ایف ایس سی میں داخلہ لے لیا۔ اس اثناء میں والد صاحب کا تبادلہ لاہور سے ملتان ہو گیا۔ پہلا سال مکمل ہونے پر مجھے بھی ملتان جانا پڑا۔ جہاں ایمرسن کالج سے فلسفہ، نفسیات تاریخ میں بی۔ اے کیا اور پنجاب پولیس میں اسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی ہو گیا۔ مگر پولیس کی ملازمت میرے بس کا روگ نہ تھی پانچ سال بعد بطور سب انسپکٹر ترقی ہو گئی۔ لیکن یہ بھی نیک فال ثابت نہ ہوئی ۔ 1971 ء میں مستعفی ہو کر مغربی جرمنی چلا گیا۔ چار سال تک محنت شاقہ سے دو چار رہا۔ آزاد ملک میں رہ کر آزادی کا مطلب سمجھ میں آیا۔ مگر کچھ گھر یلو مجبوری آڑے آئی اور پاکستان آنا پڑا۔ گزر اوقات کے لئے سن شائن گروپ آف انڈسٹریز میں بطور میجر کام کیا۔ ایک بار آزادی دیکھ لینے کے بعد محکومی کی زندگی گزارنا مشکل لگا۔ جو نبی حالات نے اجازت دی، میں جرمنی سے ہوتا ہوا امریکہ چلا گیا۔ 

امریکہ میں رہتے ہوئے بھی میری تمام تر محبتیں وطن عزیز سے وابستہ ہیں۔ میرے جسم و جان کا رشتہ اس مٹی سے اس قدر گہرا ہے کہ یہاں کے باسیوں کا دکھ سکھ مجھے اپنا لگتا ہے۔ اس دھرتی کے فرعونوں کے ساتھ میری نفرت یہاں کے مکینوں سے کسی طرح کم نہیں، زیادہ ہی ہوگی۔ پولیس کی ملازمت میں پاکستانی عوام کی مشکلات کو بہت قریب سے دیکھا تھا۔ پھر یورپ اور امریکہ کے قیام کے دوران لوگوں کو آزادی کی نعمتوں سے فیض یاب ہوتے دیکھا تو مجھے اپنے عوام کی بے بسی اور محرومی کا گہرا احساس ہوا۔ اس مجموعہ کلام میں اُن کے مسائل کو بغیر لگی لپٹی کے بیان کیا ہے۔ یہ میری روح کی کلبلا ہٹ ہے۔ جس خوبصورت لفظوں میں ڈھانپ کے پیش کرنا اچھا نہیں لگا۔ ہمارے بیشتر مسائل ہماری فوجی اور مذہبی قیادت کے پیدا کردہ ہیں۔ جو جھوٹ اور بددیانتی سے کام لے کر حقائق کا چہرہ مسخ کر دیتے ہیں۔ جس سے عوام میں گمراہی اور بے بسی پیدا ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسائل گھمبیر سے گھمبیر تر ہو چکے ہیں۔ اگر ہم نے سنجیدگی سے انہیں حل کرنے کی کوشش نہ کی تو نتائج میں کچھ ذمے داری ہماری بھی ہوگی

Pages 310

View full details