Skip to product information
عظمتوں کا سفر |  نپولین بونا پارٹ | Azmato KA Safar | Napoleon Bonaparte

عظمتوں کا سفر | نپولین بونا پارٹ | Azmato KA Safar | Napoleon Bonaparte

Sale price  Rs.650.00 PKR Regular price  Rs.1,000.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

عظمتوں کا سفر " نپولین بونا پارٹ کی سوانح حیات ہے، جو ایک ایسے شخص کی داستان ہے جوا جس نے تاریخ کے دھارے کو موڑ کر رکھ دیا۔ نپولین کا نام آج بھی عظیم فاتحین اور حکمرانوں کی فہرست میں سب سے نمایاں نظر آتا ہے۔ اس کتاب میں نپولین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے: ایک معمولی جزیرے سے اُٹھ کر یورپ کے بڑے حصے پر حکومت کرنے تک کا سفر ، اس کی ناقابل تسخیر قوت ارادی، فوجی حکمت عملی، اور انقلابی اصلاحات۔

نپولین کی زندگی کا یہ سفر ، صرف طاقت یا فتوحات کی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا قصہ ہے جس نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ اس کتاب کا مقصد نپولین کی زندگی کے ان پہلوؤں کو قارئین کے سامنے لانا ہے جو آج بھی ہمیں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ نپولین کی زندگی کی کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ عظمت کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا، لیکن مستقل مزاجی، خود اعتمادی اور مقصد کے ساتھ لگن سے ہر مشکل کو عبور کیا جا سکتا ہے۔

یہ کتاب نہ صرف تاریخ کے شائقین کے لیے ہے بلکہ ہر اس شخص کے لیے بھی ہے جو اپنی زندگی میں عظمت حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ نپولین کی زندگی کے واقعات ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ خواب دیکھنا ضروری ہے ، لیکن ان خوابوں کی تعبیر کے لیے محنت اور عزم بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ " عظمتوں کا سفر " ایک تحریک ہے ، ایک یاد دہانی کہ عظمت کا راستہ کبھی سیدھا نہیں ہو تا، لیکن اس راستے پر چلنے والے ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھے جاتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعے سے آپ نپولین بونا پارٹ کی زندگی کے نئے اور دلچسپ پہلوؤں سے روشناس ہوں گے ، اور شاید آپ کو اپنی زندگی میں بھی کچھ نیا کرنے کی ترغیب ملے۔ یہ کتاب ان تمام لوگوں کے نام جو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے ہر حال میں جد وجہد کرتے ہیں، جن کی نظر عظمتوں کے سفر پر مرکوز رہتی ہے۔ نپولین بونا پارٹ کی زندگی کی کہانی ان کے عزم، حوصلے اور غیر معمولی قیادت کا ثبوت ہے۔ اس کتاب کو ان افراد کے لئے انتساب کیا جاتا ہے جو اپنے راستے کی مشکلات سے گھبرائے بغیر ، خود کو عظمت کی بلندیوں تک پہنچانے کی جستجو میں مصروف ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز احمد

شعبہ سیاسیات

پنجاب یونیورسٹی لاہور

Pages 170

ISBN 9786273002668

You may also like