سیر الانبیاء کے تناظر اور قرآن مجید کی روشنی میں | سیرت خاتم النبین | Seerat Khatam Al-Nabian
سیر الانبیاء کے تناظر اور قرآن مجید کی روشنی میں | سیرت خاتم النبین | Seerat Khatam Al-Nabian
صابر حسین قریشی خطہ پوٹھوہار کے باسی ہیں۔ تکمیل تعلیم کے بعد مدرستہ ملیہ اسلامیہ، راولپنڈی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے اور جلد ہی سرور شہید ( نشان حیدر ) گورنمنٹ ڈگری کالج گوجر خان میں اسلامیات کے لیکچرار مقرر ہو گئے۔ اس دوران گنگولا سٹیٹ آف نائیجیریا کے پبلک سروس کمیشن کی آفر قبول کر لی اور لیکچر شپ کو خیر باد کہ کر نائیجیریا چلے گئے۔ تین سال تک اولیول کے طلبا کو عربی اور اسلامیات پڑھائی۔ دو سال پوری سٹیٹ کے لئے عربی کے پیپر سیٹر بھی رہے لیکن شومئی بخت کہ دو بچوں کی جان لیوا بیماری کے سبب یہ ملازمت ترک کر کے پاکستان واپس آنا پڑا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا از سر نو امتحان پاس کر کے مادر علمی میں پھر سے لیکچرار بن گئے۔ اسٹنٹ پروفیسر بنے اور 2010ء میں ساٹھ سالہ عمر کی حد پوری کرنے پر وائس پرنسپل کے طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس سال اپنی زوج اور بیٹی کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی۔ رشتہ تعلیم برقرار رہا اور ایک مایہ نارنجی تعلیمی گروپ میں بطور ڈائریکٹر شریک سفر ہو گئے ۔ بعد ازاں کچھ عرصہ بیسٹ گروپ آف کالجز کے گوجر خان کیمپس کے پرنسپل کی خدمات سر انجام دیں۔
انتظامی پوسٹوں پر رہنے کے باوجود تحقیقی کام بھی جاری رکھا۔ سیر الانبیاء کے تناظر اور قرآن مجید کی روشنی میں سیرت خاتم النبین آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب ”اسلام اور سزائے رحم چھپ کر مارکیٹ میں آچکی ہے۔ مصنف کی دو مزید تحقیقی کتب " ناسخ و منسوخ کی اصل حقیقت اور حدود اللہ دراصل کیا ہیں، تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں جو ان شاء اللہ جلد ہی منصہ شہود پر جلوہ آرا ہوں گی۔ انٹر میڈیٹ کے علوم اسلامی گروپ کے طلبا کے لئے آسان تغییر سورۃ البقرہ بھی تیار ہے۔ ”صراط مستقیم کے نام سے ایک اور کتاب بھی جلد ہی منظر عام پر آجائے گی۔
ادارہ
ISBN 9786273001555