Skip to product information
1 of 1

رات کی رانی (افسانے، کہانیاں)

رات کی رانی (افسانے، کہانیاں)

Regular price Rs.200.00
Regular price Rs.300.00 Sale price Rs.200.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

رات کی رانی (افسانے، کہانیاں)
افسانہ نگار: رابعہ الربا
صفحات:250
’’رات کی رانی‘‘ لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان افسانہ نگار، رابعہ الربا کا پہلا مجموعہ ہے۔ اُن کی تخلیقات گذشتہ چند برس میں مختلف اخبارات و رسائل میں تواتر سے چھپتی رہی ہیں۔ شاعری بھی کرتی ہیں۔
زیرتبصرہ مجموعہ 25 افسانہ پر مشتمل ہے۔ رابعہ کے زیرتکمیل ناول ’’آئینۂ حیات‘‘ کا ایک حصہ ’’وہ‘‘ کے عنوان سے مجموعے میں شامل ہے۔ رابعہ الربا کے افسانوں میں نیاپن ہے، تازگی ہے۔ اُن کا قلم فرسودہ روایات پر سنگ باری کرتا ہے، جمود پرستی کی مخالفت کرتا ہے۔ اجالے کا حامی ہے۔ تیکنیک کی بات ہو، تو کہیں مربوط بیانیے میں اظہار کیا گیا ہے، کہیں مکالمے کو وسیلہ بنا گیا ہے، تجریدی اور علامتی رنگ بھی نظر آتا ہے۔ افسانے ’’نظریۂ ضرورت‘‘، ’’گرہیں‘‘، ’’چپ کا پہاڑ‘‘ اور ’’راج مہر‘‘ قارئین کے لیے دل چسپی کا سامان رکھتے ہیں۔ اُن کی تخلیقات کا تجزیہ قارئین و ناقدین کا کام ہے، مگر یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ اُن قلم اچھا ادب تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مجموعے میں رابعہ کے فن و شخصیت سے متعلق کوئی باقاعدہ مضمون تو موجود نہیں، البتہ آخری صفحات میں مختلف ادیبوں کی جانب سے اِس تعلق سے دی جانے والی آرا درج ہیں، جو اِس کمی کو کچھ حد تک پورا کر دیتی ہیں۔ سرورق مناسب معلوم ہوتا ہے،بہتری کا امکان تھا

Buy this Bundle

رات کی رانی (افسانے، کہانیاں)
+
سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ | Soshalizam Ek Islami  Nazariya | Mulana Wahid Ud Din Khan
+
پاکستان میں مذہبی انتہا  پسندی کا ابھار | Pakistan May Mazhabi Antha Pasandi Ka Abhar | Hamza Alvi
Total price:
View full details