جہان آہنگ | ڈاکٹر ظہور چوہدری | Jahan Ahangg | Zahoor Ch.
جہان آہنگ | ڈاکٹر ظہور چوہدری | Jahan Ahangg | Zahoor Ch.
جہان آہنگ ایک نایاب تحفہ
از شاہد پردیسی
فلم جرنلسٹ ، لاہور
پروفیسر ڈاکٹر ظہور چوہدری کا بنیادی تعلق تعلیم کے شعبے سے ہے۔ وہ فلمی اور غیر فلمی موسیقی پر بھی بڑی گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق ریڈیو پاکستان لاہور کے موسیقی کے شعبے سے بھی رہا ہے۔ انہیں فلمی موسیقاروں کے بارے مستند معلومات حاصل ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے اسلام آباد سے شائع ہونے والے ایک ماہنائے ” بدلتی دنیا میں پاکستانی اور ہندوستانی موسیقاروں اور گلو کاروں کے بارے مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ بعد ازاں ان مضامین کو انہوں نے اپنی ” جہان فن" نامی کتاب میں شامل کیا۔ اس کتاب کو شائقین موسیقی کے حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ۔ اس کتاب کے دوسرے ایڈیشن میں کچھ نئے مضامین شامل کئے گئے اور پہلے ایڈیشن میں موجود غلطیوں کو بھی درست کیا گیا۔
اب ظہور چوہدری صاحب نے ”جہانِ فن کا دوسرا حصہ ” جہان آہنگ“ کے نام سے شائع کیا ہے جس میں برصغیر کے پچاس نامور موسیقاروں کے بارے بہت معلوماتی مضامین شامل ہیں۔ اگر پاکستانی موسیقاروں کا ذکر کیا جائے تو اعظم بیگ، عنایت حضر وی، میاں شہر یار اور لعل محمد اقبال جیسے غیر معمولی موسیقاروں کے نام ہمیں ملتے ہیں جن کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ہندوستانی موسیقاروں میں جی ایس کو ہلی ، سدھیر پھڈ کے، اجیت مرچنٹ ، آدی نارائن راؤ اور دتا دیو جیکر جیسے غیر معروف موسیقاروں کے بارے مضامین شامل ہیں ۔ ساتھ ہی شیام سندر، ونود، نوشادر، کھیم چند پرکاش، آرسی بورال، شنکر جے کشن، خیام، ایس ڈی برمن اور سجاد حسین جیسے بڑے نام بھی پڑھنے کو ملتے ہیں لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ظہور چوہدری صاحب کی یہ کتاب رنگ برنگے پھولوں کا وہ گلدستہ ہے جس میں ہر قسم کے پھولوں کی خوشبو ہمیں ملتی ہے۔ اس گلدستے کی تیاری میں انہوں نے جس مختلف شاقہ اور تگ و دو سے کام لیا ہے، وہی جانتے ہیں۔ یہ کتاب شائقین موسیقی کیلئے ایک انمول تحفہ ثابت ہوگی۔
میں دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جہان آہنگ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک
نایاب تحفہ ثابت ہوگی۔
صفحات 663