جلوۂ عشق | قمر محمود عبداللہ | Jalwa Ishaq
جلوۂ عشق | قمر محمود عبداللہ | Jalwa Ishaq
Couldn't load pickup availability
جلوۂ عشق دراصل ایک سچے عاشق کے پاکیزہ عشق کی ایک ایسی عاشقانہ داستاں ہے، جس کی ہر سطر میں فریفتگی اور شیفتگی کے خوش رنگ اور روح پرور جلوے دسکتے ، چمکتے اور تھر کتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس مخصوص منطقے کی آب و ہوا اور ماحول درویشی کی خوش گوار حیرتوں اور فقیری کی جاں گسل ریاضتوں کے تقدس میں ملفوف ہے۔ مجھے تو یہاں قدم قدم پر قلندرانہ معرفت و اسرار اور فقیرانہ عرفان و آگہی کے حیات بخش چشمے اُبلتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ میں نے اس کتاب کے جنوں رنگ عنوانات اور موضوعات کی راحت نشان معطر دھرتی کے چمنستان میں عقیدت ، محبت اور مودت کے رقص کناں منزہ مور بھی دیکھے ہیں میرا پختہ عقیدہ ہے کہ ایسی تالیفات اور تصانیف ذوق و شوق کی شبنم آلود ہواؤں اور فضاؤں کی گداز پلکوں پر آرزو اور جستجو کے دسکتے جگنوؤں کی لازوال چمکاٹ کے عملی فروغ کا معتبر وسیلہ بنتی ہیں لہذا میری دعا ہے کہ ابدالباد تک تحقیق ، تصدیق اور تخلیق کا یہ بے نظیر سلسلہ جاری رہے اور ہماری فکری، علمی، ادبی اور روحانی زندگی اسی طرح مدام عشق اور وجدان کے آسمان پر نئی کہکشائیں دریافت کرتی رہے۔ (امین )
پروفیسر سید نسیم تقی جعفری
( شعبہ اردو، گورنمنٹ کالج گوجر خان )
Share
