تنقیدکی جمالیات اضافی تنقید، ادبی اصناف کا تنقیدی مطالعہ | Tanqid Ki Jumaliyat Atiq Ullah
تنقیدکی جمالیات اضافی تنقید، ادبی اصناف کا تنقیدی مطالعہ | Tanqid Ki Jumaliyat Atiq Ullah
Couldn't load pickup availability
اضافی تنقید کی جلد ہذا پر میرا یہ کام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا منصوبہ تھا، میں نے جب یہ کام شروع کیا تھا تب حوصلے بہت بلند تھے۔ میں ہر جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ لکھنا چاہتا تھا۔ ہر موضوع میں میرے لیے وافر سامان کشش تھا۔ لیکن دوسری مصروفیتوں نے بھی مہلت نہ دی۔ نتیجتا دوسرے کرم فرماؤں پر زیادہ اکتفا کرنا پڑا۔ بعض تحریریں محض خانہ پری کے طور پر شامل کی گئیں ، بعض عنوانات پر کوئی خاطر خواہ تحریر نہیں مل سکی۔ اس لیے ان تمام جلدوں میں یقینا بہت سی کمیاں ہیں جن کا مجھے شدید احساس ہے۔
ایک بات اور عرض کرنا چاہوں گا کہ بعض تصورات کو رجحانات و تحریکات میں اور بعض رجحانات کو تصورات میں، اسی طرح بعض مقالات کو جدیدیت و مابعد جدیدیت اور بعض کو ساختیات و پس ساختیات میں رکھا جا سکتا تھا لیکن ضخامت کے دامن کو اپنے منصوبے کے تحت بہت زیادہ نہیں پھیلایا جا سکتا تھا سو اپنے جذبے پر قدغن لگانا پڑا۔
میں ایک بار پھر ان تمام حضرات کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی تحریریں ان جلدوں میں شامل ہیں۔ ان حضرات سے معذرت خواہ ہوں جن کی پیش قیمت تحریریں مجھے بعد میں میسر آئیں اور انھیں بہ وجوہ شامل نہیں کر سکا۔ اپنے ان تمام معاونین کا بھی شکر گزار ہوں جنھوں
نے اپنا قیمتی وقت مہیا کیا اور پروف ریڈنگ سے لے کر کتابوں کی فراہمی تک میری مدد کی۔ لئے عزیزی محمد اکرام کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ اگر انھوں نے دوسرے کاموں کے مقابلے لیے دعاگو میرے کام کو ترجیح نہ دی ہوتی تو اس کام کو پتہ نہیں مزید اور کتنا وقت لگ جاتا۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی سلیقگی اور محنت کا خاص دخل ہے۔ میں ان کا بھی شکر گزار ہوں۔ ایک بار پھر عزیزی خواجہ محمد اکرام الدین کا شکریہ، ان کا اصرار اور حوصلہ افزائی قدم قدم پر شامل رہی۔ میں ان کے لیے صمیم قلب سے دعا گو ہوں ۔ اپنی نصف بہتر فریدہ عتیق اور شبیع اللہ کے لیے بھی دل سے دعائیہ کلمات نکلتے ہیں جنھوں نے ہر طرح گھر کے ساز و سامان کی بے ترتیبی کو برداشت کیا اور ہر سطح پر مجھے اپنا تعاون بھی دیتے رہے۔
عقیق الله
