تعلیمی انقلاب | Osho | Guru Rajneesh
تعلیمی انقلاب | Osho | Guru Rajneesh
5.0 / 5.0
(1) 1 total reviews
Couldn't load pickup availability
تعلیمی انقلاب | Osho | Guru Rajneesh
#تعلیم خوف بڑھاتی ہے، تعلیم لالچ سکھاتی ہے، تعلیم نفرت کرنے کا درس دیتی ہے، مقابلہ اور مسابقت پڑھاتی ہے۔
تعلیم کامیابی حاصل کرنے کی امنگ کا بخار چڑھاتی ہے پھر اس قسم کی تعلیم علم کا مبلغ کیسے ہو سکتی ہے ؟
ایسی تعلیم #آزادی کیسے دلاسکتی ہے ؟
یہ تو مہلک اور جان لیوا امراض بڑھا رہی ہے۔
یہ علم کی تبلیغ نہیں یہ تو جہالت کی تبلیغ ہے۔۔
اوشو
کتاب: تعلیمی انقلاب
Share
یقینا یہ کتاب اوشو کے عظیم شاہکار تصانیف میں سے ایک ہے۔ اوشو، جو کہ زندگی کو بالکل ایک الگ ہی زاویے سے دیکھتا ہے، جو کہ زندگی میں موسیقی چاہتا ہے، پیار چاہتا ہے، الفت و محبت چاہتا ہے اور تشدد کا انتہائی نفرت کا درس دیتا ہے، انسانیت پرست ہے اور انسانیت پہ یقین رکھتا ہے، لہذا یہ کتاب خالص وہ تعلیم کو ان سب بالا چیزوں سے جوڑنے کی کوشس کرتا ہے۔
اس کتاب میں اوشو استاد نامی شخص کو بار بار انقلابی اور انقلاب کے جذبے سے سرشار ہونے کا کہتا ہے، استاد کو دلیل و منطق سے ابھارنے سے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ خود بھی انقلابی ذہنیت کا حامل ہو اور اپنے طلبہ کو میں بھی انقلابی ذہنیت پروان چڑھائے۔
اوشو اس کتاب میں پانچ ہزار سالہ تعلیم کو رواجی اور غیر صحیح کہہ کر اسے بدلنے کا کہتا ہے اور یہ ذمہ داری وہ استاد کے سر باندھتا ہے۔
اوشو مذہب اور تعلیم کے رشتہ کو بھی زیر قلم لاتا ہے اور حقیقی "انسانی مذہب" کو تعلیم کا خاصہ قرار دیتا ہے۔
یقینا یہ کتاب تمام پڑھنے اور پڑھانے والوں کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے، لہذا آج اور ابھی اس کتاب کو منگوا کر پڑھئے اور اپنے ذہن کے دریچوں کو وسیع اور فراخ کیجئے
