بھگوت آنند ساگر | Bahgowat Anand Sagar
بھگوت آنند ساگر | Bahgowat Anand Sagar
Regular price
Rs.1,300.00
Regular price
Rs.1,600.00
Sale price
Rs.1,300.00
Unit price
/
per
میری اس کتاب کا نام بھگوت آنند ساگر ( ہند ازم کا انسائیکلوپیڈیا ) ، یہ نام میں نے سکھ ساگر اور پریم ساگر سے متاثر ہو کر لکھا۔ جلدوں کے حساب سے انیس (19) کتابیں ہیں۔ جسے ا آ ب پ ت ج چ د ر س ش ک گ ل م ن و ہ ی ان کے اندر جو کتھائیں ہیں تو تقریباً 350 ہیں۔ یہ کتابیں تقریبا ہندی کتابوں سے اردو تراجم کی گئی ہے اور رومن ہندی میں لکھی گئی ہیں۔ جن کتابوں سے مدد لی گئی ہے وہ سب پرانی مشہور ہے ہر کتھا کے بعد ایک کتاب کا حوالہ ہے اور آخری میں مشکل الفاظ کا ترجمہ ہے جو ہندی سنسکرت شبد کوش کیا گیا ہے۔ ان کتابوں کا دورانیہ 1990 سے شروع ہوا ہے، 2000 میں مکمل ہوا، 2002 میں پھر کچھ لفظوں کے ترجمے، 2002 کے بعد منو شاستر اور پران میں پڑھ سکا ان کی مدد سے مزید کتهاؤں کو شامل کیا گیا۔ وشنو پران، پدم پران ، گروڑ پران ، برہم دے دت پران ، دیوی بھاگوت پران ،سکھ ساگر، بھگود گیتا، مہا بھارت، والمیکی رامائن اور دیگر کئی شاستروں پرانوں سے مدد لی گئی ہے ان میں وہ پران اور شاستر بھی شامل ہیں جن کے ترجمے انگریزی زبان میں ہو چکے ہیں۔۔
بھگوت آنند ساگر
(ہندوازم کا انسائکلوپیڈیا)
ترتیب ، تدوین و ترجمہ | چمن لال کنڈیار
صفحات | 872