استحکام پاکستان | ڈاکٹر اسرار احمد
استحکام پاکستان | ڈاکٹر اسرار احمد
Couldn't load pickup availability
یہ کتاب "استحکام پاکستان " مصنف ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم نے 21 اپریل 1986ع پر کراچی میں اپنے دستخط کے ساتھ عنایت فرمائی.
اس کتاب میں طریقہ انقلاب پر میرا مرحوم سے اختلاف رہا. ڈاکٹر صاحب کا جماعت اسلامی سے طریقہ کار پر اختلاف تھا. انہوں نے علوم قرآن کی بڑی خدمت کی. ان کی فکر سے جماعت اسلامی اوجھل نہیں ہو سکی تھی. ان کے دروس میں ہزاروں افراد شریک ہوتے تھے." تنظیم اسلامی " بنائی، غیر سیاسی ہونے کے باوجود سوائے چند شہروں کے منظم نہ ہو سکی.
ڈاکٹر صاحب سے میری دو تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، ان سے اسلامی جمعیت طلبہ اور سید مودودی رح کبھی بھی ذھن سے محو نہیں ہوا . "مسئلہ ملکیت زمین" پر ان کی رائے مختلف تھی، اس سلسلے میں انہوں نے مجھے لٹریچر بہم پہنچایا. وہ چاہتے تھے کہ سندھ اور سندھیوں کے سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کئے بغیر ان کو اعتماد میں لیا جائے. ان کی تحقیق کے مطابق رسول پاک ﷺ سندھیوں سے بعثت نبوی سے پہلے ہی مل چکے تھے. اپنے کسی مضمون میں جو ماہانہ "میثاق" میں شائع ہوا تھا، تفصیلی ذکر کیا تھا.
اللہ تعالیٰ مرحوم کی قرآن و حدیث کی خدمات کو قبول فرمائے اور ذریعہ مغفرت بنائے .
ڈاکٹر محمد علی محمدی
Share
