Tarikh Ehd Mugliaya Pro. M Sarwar تاریخ عہد مغلیہ
Tarikh Ehd Mugliaya Pro. M Sarwar تاریخ عہد مغلیہ
Couldn't load pickup availability
یہ فکر انگیز اور دل چسپ کتاب مغلیہ تاریخ پر مبنی ہے جو ظہیر الدین بابر سے لے کر اور نگزیب تک کے دور کا احاطہ کرتی ہے اور حالات و واقعات کو پوری سلیقہ مندی، تحقیقی بصیرت اور ادبی شائستگی کے ساتھ بیان کرتی ہے۔ یہ تصنیف مغل سلطنت کے بانی ظہیر الدین بابر سے لے کر اور نگزیب عالمگیر تک کے دورِ حکمرانی کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ کتاب محض واقعات کا تسلسل نہیں بلکہ ایک فکری کوشش ہے جس میں تاریخ کو سادہ، قابل فہم اور موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ کتاب ان طلبہ ، محققین، اور تاریخ کے شوقین افراد کے لیے مرتب کی گئی ہے جو مغلیہ عہد کی پیچیدہ سیاسی، سماجی اور عسکری فتوحات کو نہ صرف جاننا چاہتے ہیں بلکہ ان کے اندر پنہاں اسباق اور بصیرت کو بھی سمجھنا چاہتے ہیں۔ مصنف پروفیسر محمد سرور نے سادہ مگر با معنی زبان اختیار کر کے تاریخ کو محض اعداد و شمار یا سیاست تک محدود نہیں رکھا بلکہ ایک فکری شعور بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ کتاب طلبہ اور محققین کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ہے، جس میں مغل بادشاہوں کے اہم واقعات، شخصیات اور پالیسیوں کو نہایت معلوماتی اور تحقیق افروز انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے واقعات کو زمانی ترتیب کے ساتھ ، معتبر ما خذات اور تجزیے کی مدد سے اس انداز میں پیش کیا ہے کہ قاری نہ صرف تاریخ کو سمجھے بلکہ اس کے بیچ کی گہرائی میں اتر سکے۔ مشکل اور پیچیدہ تاریخی واقعات کو اس خوبی سے سادہ زبان میں بیان کیا گیا ہے کہ نہ حقائق مجروح ہوتے ہیں اور نہ علمی وقار میں کمی آتی ہے۔ یہی انداز اس کتاب کو ان طلبہ کے لیے نہایت مفید بناتا ہے جو مغلیہ تاریخ کا پہلا تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کتاب میں جنگی حکمت عملیوں، مثلاً فوجی نظم ، توپ خانے کے استعمال، اور گھڑ سوار فوج کی مہارت کا نہایت مؤثر تجزیہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح مغل فرماں رواؤں کی سیاسی عقل، سفارتی اتحاد، داخلی و خارجی پالیسیوں اور مخالفین سے نمٹنے کے طریقے بھی تحقیقی حوالوں کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں، جو اس کتاب کو محض تاریخی بیانیہ نہیں بلکہ ایک فکری رہنمائی کا ذریعہ بھی بناتے ہیں۔ یہ تصنیف نہ صرف مغلیہ تاریخ کے مطالعے میں ایک وسیع اضافہ ہے بلکہ بر صغیر کے سیاسی و تمدنی ورثے کو سمجھنے کے لیے بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
یہ کتاب پروفیسر محمد سرور کی شبانہ روز محنت، علمی دیانت اور تاریخ سے گہرے تعلق کا مظہر ہے۔ اس کتاب کے ہر باب میں تحقیق کی گہرائی، مواد کی صداقت، اور پیش کش کی دلکشی نمایاں ہے۔ یہ کہنا بے جانہ ہو گا کہ یہ کتاب اپنے قاری کو نہ صرف تاریخ سے روشناس کراتی ہے ہے بلکہ اسے فکر کی نئی راہیں بھی عطا کرتی ہے۔
تا کہ نوجوان قارئین میں تاریخی شعور بیدار ہو اور ان کے ذہنوں میں علم منتقل ہو ہمیں امید ہے کہ یہ کاوش قارئین کو مغل سلطنت کی تہذہبی، سیاسی اور فکری میراث کے بارے میں ایک جامع ، سنجیدہ فہم فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر انعم افتخار
اسٹنٹ پروفیسر شعبہ تاریخ
یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور ، ٹاؤن
شپ کیمپس
