محمد علی جناح | Muhammad Ali Jinnah
محمد علی جناح | Muhammad Ali Jinnah
محمد علی جناح(سوانحعمری) کانجی دوآرکا داس
میں نے پہلی کتاب پڑھنی شروع کی تو اس وقت اس کے مصنف کانجی دوآرکاداس اور قائداعظم محمد علی جناح کے گہرے ذاتی تعلقات کا مجھے علم نہ تھا۔ کانجی دوآرکاداس، قائداعظم کے نہایت عزیز دوست تھے۔ اُنہوں نے قائداعظم کو بہت قریب سے دیکھا تھا، اس لئے جو باتیں اُنہوں نے لکھی ہیں اُن میں سے، بہت سے لوگوں کے لئے، بعض باتیں بالکل نئی ہوں گی۔ اسی بنا پر مجھے خیال آیا کہ اگر اُن ساری باتوں کو جو قائداعظم کے بارے میں ان دو کتابوں کے صفحوں پر پھیلی ہوئی ہیں، یکجا کر کے مرتب کر لیا جائے تو قائداعظم کی شخصیت کے کچھ نئے زاویے سامنے آجائیں گے اور یہ مواد مستقبل کے سوانح نگار کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ چنانچہ مصنف سے ملاقات کر کے میں نے یہ خیال اُن کے سامنے پیش کیا۔ وہ خوش ہوئے اور ترجمہ اور ترتیب، دونوں کی اجازت دے دی۔ اُس وقت تک اُن کی دو سری کتاب شائع نہیں ہوئی تھی، اس کے باوجود اُنہوں نے اُس کا مسودہ میرے حوالے کر دیا تاکہ میں اُس میں سے بھی مواد حاصل کر سکوں