Muntisher Awarq E Lahore منتشر اوراق لاہور Syed Faizan Naqvi
Muntisher Awarq E Lahore منتشر اوراق لاہور Syed Faizan Naqvi
Couldn't load pickup availability
لاہور! ایک شہر ہی نہیں، ایک عہد ہے، تہذیب، تاریخ، محبت، علم وادب اور روحانیت کا ایسا گہوارہ جس نے صدیوں سے دلوں کو گرمایا، آنکھوں کو چک دی، قلم کو روانی دی اور زبان کو مٹھاس عطا کی۔ اس کے کوچے، اس کی فضاء اس کی مٹی، اس کے بوسیدہ در و دیوار ، سب کے سب ایک تاریخ ہیں، ایک روایت ہیں، ایک احساس ہیں۔ لاہور، صرف ایک جغرافیائی اکائی نہیں بلکہ ایک تہذ یہی تسلسل، ایک جمالیاتی تجربہ ، اور ایک تاریخی احساس ہے۔ اس کی گلیوں میں وقت کی سانسیں گونجتی ہیں، اس کے در و دیوار پر صدیوں کے افکار مثبت ہیں، اور اس کی فضا میں علم، ادب، تصوف، سیاست، مزاحمت اور محبت کی خوشبور چی بھی ہے۔
زیر نظر کتاب منتشر اوراق لاہور " ابھی یاد گار خوشبوؤں، ان مٹ نقوش اور ان چھپے ہوئے گوشوں کو یکجا کرنے کی ایک عظیم ادبی و فکری کاوش ہے۔ اس کتاب میں سو کے قریب اہل قلم، محققین، ادباء، مورخین اور لاہور شناس اور شخصیات کے مضامین شامل ہیں، جن کی تحریریں لاہور کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے، سمجھے اور محسوس کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ منتشر اوراق لاہور " دراصل ان جذبوں، مشاہدوں ، یادوں اور تحقیق کا ایسا گل دستہ ہے جسے سو سے زائد اہل علم، فن، ادب، تاریخ اور عشق لاہور رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے تحریر کیا ہے۔ یہ کتاب محض مضامین کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک ایسا اجتماعی مرقع ہے جو لاہور کی گم گشتہ روح کو صفحہ قرطاس پر زندہ کرتا ہے۔
لاہور پر مشتمل یہ اوراق منتشر تھے جو کہ مختلف میگزین، اخبارات، رسالوں کا حصہ تھے ، زیادہ تر مضامین سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے جریدے ماہنامہ احوال لاہور میں شائع ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ کچھ فیس بک سے لئے گئے اور کچھ احباب نے دستی لکھ کر حوالے کئے ۔ یہ منتشر اوراق اب ایک کتابی شکل میں ہیں ، اب ان میں ایک ربط ہے، کو اور بھی ایک تسلسل ہے، جو قاری کو لاہور کے ماضی، حال اور کبھی کبھار مستقبل کی جھلک بھی دکھاتا ہے۔ کسی صفحے پر تاریخ بولتی ہے، کسی پر معماری کا جمال ہے، کہیں بازاروں کی رونق ہے، کہیں گلیوں کی خامشی، اور کہیں کسی استاد، کسی درویش، کسی شاعر یا کسی مجاہد ملت کا تذکرہ ہے، جو لاہور کی پہچان بنا۔ اس کتاب کا سب سے حسین پہلو اس کی کثرت آرا میں وحدت کا پیغام ہے۔ یعنی سب کا موضوع ہی لاہور ہے ۔ مختلف موضوعات ہونے کے باوجو د سب ہی تحریروں میں لاہور سے عشق و محبت کا جذبہ معلوم ہوتا ہے۔ یہاں مختلف مکاتب فکر ، نسلوں، طبقات اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے صرف لاہور کے لیے لکھا ہے، کہ اس شہر کا کمال یہی ہے کہ یہ سب کو اپنا لیتا ہے ، سب کو سمو لیتا ہے ۔ "منتشر اوراق لاہور " اہل لاہور ہی نہیں، بلکہ اُن تمام عاشقانِ لاہور کے لیے ایک تحفہ ہے، جو اس شہر کو صرف ایک مقام نہیں، بلکہ ایک محبت، ایک تجربہ ، ایک خواب سمجھتے ہیں۔ یہ " اوراق " اگر چہ منتشر ہیں، مگر ان کا مجموعی تاثر قاری کو ایک مربوط، زندہ متحرک لاہور کی جھلک دکھاتا ہے۔ ایک ایسا لاہور جو بیک وقت قدیم بھی ہے اور جدید بھی، محبت بھی ہے اور مزاحمت بھی، جمال بھی ہے اور کرب بھی۔ ہر مضمون اس شہر کی ایک پرت کو کھولتا ہے۔ یہ کتاب لاہور کے ان تمام پہلوؤں کی تصویر ہے جو تاریخ کی گرد میں دب کر دھندلے ہو چکے تھے ، یا جنہیں آج کی نسل نے محض سنا ہے، دیکھا نہیں۔ اس کتاب کا مقصد ان عکسوں کو دوبارہ روشن کرنا ہے۔
میں ان تمام اہل قلم حضرات کا ممنون ہوں کہ جنہوں نے اپنی یادوں، تحقیق، مشاہدے اور جذبات کو الفاظ کی صورت میں پیش کیا اور لاہور کی روح کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔ دعا ہے کہ یہ کاوش نہ صرف پڑھنے والوں کے دل کو چھوئے بلکہ لاہور سے ہمارے رشتے کو مزید گہرا کرے۔ یہ کتاب ان تمام قارئین کے لیے ہے جو لاہور کو صرف پڑھتے یا دیکھتے ہی نہیں، بلکہ محسوس کرتے ہیں۔
والسلام
سید فیضان عباس نقوی
لاہور کا کھوجی، ریسرچ اسکالر
Pages 648
ISBN 9786277675195
