
Muhammad Paighamber Islam | Gheorghiu, Constantin Virgil | محمدﷺ، پیغمبر اسلام
Reliable shipping
Flexible returns
Muhammad Paighamber Islam | Gheorghiu, Constantin Virgil
محمدﷺ، پیغمبر اسلام
مصنف: کانسٹنٹ ورجل جیورجیو
ایک مشہور مصنف اور صاحبِ طرز ادیب کی حیثیت سے ورجل جیورجیو کا نام اور مقام اہل مغرب کے یہاں مسلمہ حیثیت رکھتا ہے۔ سچائی کی تلاش میں انہوں نے سیرت پاک ﷺ کو اپنے مطالعے کا موضوع بنایا اور ایک غیر مسلم (عیسائی) ہونے کے باوجود جب ان کے دل نے سیرت مطہرہ ﷺ کی عظمت کو قبول کیا تو اعتراف حق کے طور پر ایک جزب و مستی میں یہ کتاب تصنیف کی۔
اس کتاب کے بارے میں معروف کالم نگار آصف محمود اپنے 21 نومبر 2018ء کے کالم میں لکھتے ہیں کہ "اگر آپ مجھ سے پوچھیں آج تک جتنی بھی کتابیں میرے زیر مطالعہ رہیں ان میں سب سے اچھی کتاب کون سی ہے تو میں ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جواب دوں گا: کانسٹنٹ ورجل جورجیو کی محمد ﷺ، پیغمبر اسلام۔ اس کتاب کا مطالعہ آدمی کو ششدر کر دیتا ہے۔ رحمت دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ پر کتنی ہی کتابیں لکھی جا چکیں لیکن کانسٹنٹ ورجل جورجیو کی کتاب میں ایک غضب کی انفرادیت ہے۔ حیات طیبہ کے مختلف گوشوں سے بطور مسلمان آگہی کے باوجود اس کتاب کو پڑھتے ہوئے بہت سے ایسے مقامات آتے ہیں کہ آدمی حیرت سے تھم جاتا ہے کہ اوہ، اچھا تو یہ واقعہ یوں ہوا تھا۔ خود میرے ساتھ یہ ہوا کہ میں درجنوں مقامات پر اسی کیفیت سے دوچار ہوا۔ بہت سے واقعات پڑھ تو رکھے تھے لیکن ان کی معنویت تب آشکار ہوئی جب اس کتاب کو پڑھا۔ میں سمجھتا ہوں جس نے اس کتاب کا مطالعہ نہیں کیا وہ محروم رہا۔جسے سیرت طیبہ کو اپنے پورے سیاق و سباق کے ساتھ سمجھنے کا شوق ہو وہ اس کتاب کو کھول لے، حیرتوں کا ایک جہان اس کے سامنے ہو گا۔ میں اگر اس کتاب کی انفرادیت بیان کرنا شروع کر دوں تو اسے کالم کی تنگنائے میں سمیٹنا ممکن نہ رہے۔"
یہ کتاب اہل عرب کی معاشرت، بودوباش، صحرا سے تعلق، نیز اس وقت کے طرزِ زندگی اور حالات سے تفصیلی آگاہی فراہم کرتی ہے۔ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ "یورپ کا ایک مفکر جس نے عربوں کا مطالعہ کیا ہے، بدوی عربوں کی طبیعت پر چار چیزوں کو حاوی گردانتا ہے: اول شتر، دوم خیمہ، سوم شمشیر، چہارم شعر۔" ایک اور جگہ لکھتے ہیں کہ "بدوی عرب جن کی غذا اونٹنی کا دودھ تھی اور اب بھی ہے، جب کسی اونٹنی کا دودھ پیتے تھے تو بتا دیتے تھے کہ اس مادہ شتر کی عمر کیا ہے اور اس نے کون سی گھاس یا جڑی بوٹی کھائی ہے۔میں نے خود ایک عرب بادیہ کو آزمایہ، جو وہ دودھ پی رہا تھا، اس کی بابت دریافت کیا تو اس نے بغیر کسی تاخیر یا سوچ بچار کے مادہ شتر کی عمر کا تعین کیا اور یہ بھی بتا دیا کہ اس نے کس علاقے میں چرا ہے۔"
Title |
Muhammad Paighamber Islam | محمدﷺ، پیغمبر اسلام |
Author |
Constantin Virgil Gheorghiu |
ترجمہ |
وارث علی |
ISBN |
9786273002897 |
صفحات |
376 |