Skip to product information
1 of 1

Lugat Lasaniyat لغات لسانیات Khalid Mehmood Khan

Lugat Lasaniyat لغات لسانیات Khalid Mehmood Khan

Regular price Rs.400.00
Regular price Rs.1,000.00 Sale price Rs.400.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

جاندار، بشمول انسانوں کے اپنے اظہارات آوازوں کی شکل میں کرتے ہیں۔ یہ آوازیں تکرار سے سنی اور سمجھی جاتی ہیں۔ تکرار سے انسانی ذہنوں میں دستاویز ہو جاتی ہیں۔ ان آوازوں کو حرفی علامتوں کی شکل میں سائنس کر لیا جاتا ہے۔ ہم اسے لغت کہتے ہیں۔ اس میں کلام و ابلاغ کرتے ہیں۔ اہم ترین فکری تحقیقی اور دیگر اقداری تحریروں کو دستاویز کرتے ہیں۔ اس سارے عمل کے مطالعہ کے نظام کو سادہ ترین لفظوں میں علم لسانیات Science of Linguistics کہا جاتا ہے۔ مزید تفصیلات و تشریحات تجس کی جا سکتی ہیں۔ اردو زبان وادب میں اس علم کا بہت ہی محدود تعارف اور اس سے بھی کم اثاثہ مشاہدہ ہوتا ہے۔ ہر قوم کے لوگ کوشش کرتے ہیں کہ موجود اثاثوں میں اضافے کر سکیں۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہوتا ہے کہ زندگی ، معاشرت، علم الادب، کچھ بھی ساکت و جامد نہیں ہو سکتا۔ اس کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اس معاشرے کے سوچنے لکھنے والے لوگ کچھ نہ کچھ اضافے کرتے رہتے ہیں۔ زیر نظر کاوش کو بھی اسی انداز نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

راقم الحروف تربیت یافتہ لسانیات کا طالب علم کبھی نہیں رہا۔ ہاں ، کتاب کسی بھی موضوع پر ہو اسے ہمیشہ عزیز رہی ہے۔ اس کے مطالعہ سے کچھ سمجھ آئے اور کچھ سمجھ نہ آئے اس کے باوجود وہ صدیوں کے اندھیرے ختم کرنے کیلئے لمحوں کی روشنی عطاء کر جاتی ہے۔ میرے لئے سب سے مشکل کام اپنی ذات کیلئے اپنی ذات پر اعتماد کرنا تھا۔ میں زندگی میں کبھی بے یقین نہیں ہوا مگر اعتماد کا تزلزل نئی نئی احتیاطوں کا درس دے جاتا ہے۔ لغات لسانیات" کا تمام تر انحصار ماریو پائی اور فرایک گائنر Mario Pei and Frank Gaynor کی لغت Dictionary of Linguistics ہے۔ زیر نظر اردو لغات لسانیات کی ترکیب و ترتیب بھی اسی لغات کے انگریزی ابجد کے مطابق ہے۔ اس لغت کی اردو تعبیر اصل کاوش ہے۔ میں چونکہ ابلاغ Communication کو اولین اہمیت دیتا ہوں اور اس کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی لسانی ، اسلوبی ، جمالیاتی حتی کہ گرائمری قربانیاں تک دینے سے گریز نہیں کرتا ۔ ڈاکٹر محمد ساجد خان کا خیال ہے کہ میں نے نثری ابلاغ کے لیے شاعری کی قربانی دے دی۔ اس لئے زیر نظر لغت کی نوعیت روایتی لغت نویسی سے مختلف ہے۔ یہ اختلاف لغت کے تعبیری Interpretive ہونے کی وجہ سے ہے۔ میرے احساس کے مطابق اور قارئین کے لیے لسانیات کے تصورات کی ایسے انداز میں پیش کاری کرنا مفید ترین ماڈل ہے۔

Buy this Bundle

Lugat Lasaniyat لغات لسانیات Khalid Mehmood Khan
+
سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ | Soshalizam Ek Islami  Nazariya | Mulana Wahid Ud Din Khan
+
39 بڑے آدمی | Biographical Round-up | Dale Carnegie | ڈیل کارنیگی
Total price:
View full details