کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں | گفتگو اور تقریر | Dale Carnegie
تقریر
کرسی پر بیٹھ کر فقط تیس منٹ میں تقریر گھڑنے کی کوشش نہ کریں،مچھلی کے قتلے کی طرح تقریر کو بھونا نہیں جا سکتا، اسے پھولنا پھلنا چاہیئے،ہفتے کی آغاز میں کوئی موضوع تلاش کر کے سارا ہفتہ جب بھی وقت ملے اس پر غور کریں، دوستوں میں اس کا تذکرہ کریں، اسے گفتگو کا موضوع بنائیں۔اس سے متعلق اپنے آپ سے ہر ممکن سوال کریں، جو نیا خیال ذہن میں آئے اسے کاغذ کے کسی پرزے پر لکھ لیں اور نئے خیالات کے کھوج میں رہیں، جب آپ نہا رہے ہوں، یا بازار میں جا رہے ہوں، ناشتے کے انتظار میں ہوں تو نئےنئے خیالات، تجاویز اور مثالیں خود بخود ذہن میں آنے لگیں گی، یہ ابراہم لکن کا طریقہ تھا، تمام کامیاب مقروں کا یہی طریقہ ہوتا ہے۔
(گفتگو اور تقریر کا فن، ڈیل کارنیگی)
کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں ڈیل کارنیگی کی بہترین کتاب ہے۔ موٹیویشن کے موضوع پر بہت سی کتب آپ کی نظر سے گزری ہوں گی لیکن یہ کتاب دوسری کتابوں سے بہت مختلف ہیں۔اس کتاب میںڈیل کارنیگی نے مختلف ادیبوں، فلمی ستاروں، محنتی لوگوں ، شعبدہ بازوں ، من چلے لوگ ، کنجوس لوگ ، چالاک لوگگویاں بہت ساری فیلڈ کے ماہر، مشہور اور کامیاب لوگوں سے مل کر اُن کی کامیاب باتیں اس کتاب میں لکھی ہیں ۔ جن کو پڑھ کر محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ مایوسیاں دور ہوتی ہیں اور کام کرنے کی لگن میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ڈیل کارنیگی کی تحریروںکا مرکز یہ رہا ہے کہ وہ کہتا ہے کے یقین اور اعتماد کی ڈور کو اپنےہاتھوں سے نہ چھوٹنے دو ، وہ انسانوں سے محبت کا درس دیتاہے اور اپنے قاری کو اپنے گر اور فن سے آگاہ کرتا ہے۔ ڈیل کارنیگی کتنا بڑا ماہر نفسیات ہے کہ اس نے ایسے موضوعات کو انتخاب کیا کہ اس نے مایوسیوں اور محرومیوں کی دلدل میں دھنسے ہوئے لوگوں کو کامیاب زندگی کی شاہراہ پر ڈال دیا ۔