Skip to product information
پطرس کے مضامین | پطرس بخاری

پطرس کے مضامین | پطرس بخاری

Sale price  Rs.300.00 PKR Regular price  Rs.600.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

پطرس کے مضامین

مصنف: پطرس بخاری

پطرس کے مضامین ایک چھوٹی سی کتاب ہے جو 1927 میں سید احمد شاہ بخاری کے قلم سے وجود میں آئی۔

یہ اردو ادب میں شائستہ مزاح نگاری میں ایک اعلی پائے کی کتاب ہے جو کل گیارہ مضامین پر مشتمل ہے، جن میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر نہایت شائستگی سے، طنز و مزاح کو پس منظر میں رکھتے ہوئے، مجمل انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔

ہر مضمون کا ایک اپنا عنوان ہے اور ہر عنوان اپنے آپ میں حیرت انگیز حد تک عمومی ہے جس سے پڑھنے والا مضمون پڑھنے پر خودبخود مائل ہوجاتا ہے اگرچہ اس ک تعلق کسی بھی عمر یا دہائی سے کیوں نہ ہو۔

قاری مصنف کی طرف سے پیدا کیے جانے ظاہری مزاح سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کب فکر اور گہری سوچ میں ڈوب جاتا ہے اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔

مزاح کا تعلق مزاج سے ہے اور انسان اپنے مزاج کے مطابق ہی حالات واقعات اور معلومات و تجربات سے سیکھتا ہے، اس حوالے سے پطرس کے مضامین ایک کھلی کتاب ہے جس میں ایک زمانہ مخفی ہے جسے ہر پڑھنے والا اپنا زمانہ سمجھتا ہے۔

مزاح کا انداز اتنا پیارا ہے کہ پہلا سطر پڑھتے ہی طبیعت میں گدگدی سی شروع ہوجاتی ہے اور پڑھنے والا ہر فقرہ پڑھنے کے چند منٹ تک بے اختیار قہقہے لگاتا ہوا، آنکھوں سے آنسوں صاف کرتا ہوا ہنستا رہتا ہے۔

کچھ منفرد اور مزاح سے بھرپور پڑھنے کے لیئے یہ کتاب ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں

Page 160

You may also like