پاکستانی خواتین کے افسانوں میں نسوانی کردار Pakistan Khawteen K Afsano Main Nuswani Kirdar Dr Fozia Rani
پاکستانی خواتین کے افسانوں میں نسوانی کردار Pakistan Khawteen K Afsano Main Nuswani Kirdar Dr Fozia Rani
Couldn't load pickup availability
ہمارے بڑے افسانہ نگاروں نے اپنی ماں کو سماج کی پہلی مظلوم عورت کے طور پر دیکھا اور جانا یا بچپن میں ہی وہ اس شفیق سائے سے محروم ہوئے اور مامتا کو رستے رہے، اس لئے شاید ہی کوئی بڑا افسانہ نگار ہو، جس نے عورت کی توہین کی ہو تحقیر کی ہو یا اسے کم تر جانا ہو۔ تا ہم اس حوالے سے تحقیق و تنقید کا کوئی کام ہوتا ہے تو میں اسے دلچسپی سے پڑھتا ہوں ۔ ڈاکٹر فوزیہ رانی کے اس مقالے کو میں نے اشتیاق اور توجہ سے پڑھا ہے کہ وہ ہمارے شعبے کی ایک بہت لائق طالبہ رہی ہیں اور اب پنجاب یونیورسٹی سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کا یہ مقالہ اردو افسانے کی تنقید میں چند روشن کتب میں شامل ہوگا۔
ڈاکٹر انوار احمد
(سابق) صدرنشین مقتدرہ قومی زبان پاکستان
ہمارے ہاں عموماً تا حیثیت اور حقوق نسواں کی تحریک میں فرق نہیں کیا جاتا لیکن ڈاکٹر فوزیہ رانی نے اپنی اس کتاب میں اس فرق کو پیش نظر رکھتے ہوئے اردو افسانے کے کرداروں کا تجزیاتی مطالعہ کیا ہے۔ انہوں نے صرف مغرب سے درآمد تانیثی نظریے کو قبول نہیں کیا بلکہ برصغیر پاک و ہند کی مشرقی روایت کے ضروری عناصر کو بھی سامنے رکھا ہے جس کی وجہ سے ان کا کام مغربی نظریات کی جگالی کرنے والے نقادوں سے زیادہ وقعت کا حامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اُن کرداروں کا مطالعہ بھی کیا ہے جو عورت کے مختلف انسانی وجود کا اظہار کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ صنفی امتیاز ایک حقیقت ہے اور عورت کے وجود کو کمتر نہیں کرتا بلکہ منفرد کرتا ہے۔ وہ عورت کو مرد کے مقام پر نہیں بٹھاتیں بلکہ اس کے اپنے مقام کی جستجو کرتے ہوئے نسوانی کرداروں کو بھی ہم سے متعارف کرواتی ہیں۔ ان کا اسلوب تحقیق و تنقید کے لیے مناسب ہونے کے ساتھ Readable بھی ہے۔ جو کہ ایک کم یاب صورت ہے۔ ان کی یہ کتاب اردو کی تانیثی تنقید میں ایک اہم اضافہ ہے۔
ڈاکٹر ضیاء الحسن پنجاب یونیورسٹی ، لاہور
مصنفہ نے تحقیق و تنقید کے جملہ آداب کو ملحوظ رکھا ہے۔ کم و بیش ساٹھ خواتین کے افسانوی مجموعے ان کے پیش نظر رہے ہیں۔ نسوانی کرداروں کے مخصوص احوال اور صفات کی نشان دہی کے لیے افسانوں کے مرکزی خیال اور اختصار وغیرہ درج کرتے ہوئے مصنفہ نے اپنی افسانہ نہی کے نہایت گہرے نقش ثبت کیے ہیں مستقبل میں یہ نقش فکشن کے طلبہ کے لیے راہ نما ثابت ہوں گے۔ اس افتخار کی بنیادی وجہ ان کا مہذب ادبی ذوق و شوق اور مستزاد وہ نسائی شعور ہے جس نے انہیں زیر بحث کرداروں اور ان کی خالق افسانہ نگاروں کے حو اس وجذبات سے ہم رشتہ کر دیا ہے۔
پروفیسر شمس الحق عثمانی شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی
Buy this Bundle
