
مقدس جوتا | سیکس روہمر ترجمہ | رام فیروز پوری
Reliable shipping
Flexible returns
مقدس جوتا
سیکس روہمر
ترجمہ:تیرتھ رام فیروز پوری
وبا کے دنوں میں مطالعہ۔۔۔۔۔کا تسلسل۔۔۔۔۔ہم کہانیاں لکھنے اور پڑھنے والے بیک وقت کئ زندگیوں کے ہم دم اور سنگ سنگ چل رہے ہوتے ہیں۔ایک حال جس میں جی رہے ہیں اور ایک کہانی کے اندر تجسس ۔حیرت۔شادمانی اور پشیمانی کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ گزرتی زندگی جہاں خوشگوار حیثیت سے آگے بڑھتی ہوئی انبساط قلب جانگزیں کرتی سکون سے بہرہ ور کرتی ہے ۔وہاں حال کی بہت سی خباثتوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔جس کا ذکر بات کو طوالت میں لے جائے گا۔جن میں چیدہ چیدہ میں سے خود ساختہ مذہبی۔عطائ طبی۔اور اوہام باطلہ کا خدائ گمان۔اور پھر گوجر خان کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک کاکے کا پیدا ہوتے ہی کالی پتی کے قہوے سے کرونا کے علاج کی پیشن گوئی کیا فضولیات سے کم ہے۔؟ خیر بات کرتے ہیں "مقدس جوتا"ایسے معروف ناول کی جس میں مصری روحانی پیشوا کے مریدین کا ایک تربیت یافتہ گروہ مقدس جوتے کے پیچھے صندوق چرانے والے کے ہاتھ کاٹ کاٹ کر بھی اسے حاصل نہیں کر پاتے اور بالآخر مسٹر ارل ڈکسٹر مقدس جوتا ہاتھ میں لئے آتشدان کی لہکتی آگ میں ڈال دیتا ہے۔اور کہتا ہے۔رفیق شیطان آدم زاد میں یہ طاقت نہیں کہ نوشتہ تقدیر کو مٹا سکے۔۔۔اور جوتا آگ کی نذر کر دیا جاتا ہے۔۔۔پڑھئے اور حقیقت جانئے ۔فکشن ہاوس کی طرف سے سیکس روہمر کی کتاب کا تیرتھ رام پوری کا خوبصورت ترجمہ اہل ادب کیلئے بیش قیمت تحفہ ہے۔