Skip to product information
محبت کی صدا | بشارت احمد بشارت

محبت کی صدا | بشارت احمد بشارت

Sale price  Rs.175.00 PKR Regular price  Rs.300.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

بشارت احمد بشارت کی شاعری کا مرکزی نقطہ انسان ہے۔ اس انسان کا تعلق کسی خاص مذہب، رنگ نسل، تہذیب یا سرزمین سے نہیں بلکہ یہ انسان کا اجتماعی تصور ہے۔ وہ انسانیت کو خانوں میں بانٹ کر دیکھنے کی بجائے اسے اس کے حقیقی تناظر میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ انسان کی اجتماعی کامیابیوں اور تہذیبی حاصلات پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور اس کی ناکامیوں پر آنسو بہانے کا قرینہ بھی جانتا ہے۔ امن پسندی، جنگ سے نفرت ظلم کی مزاحمت، مذہب فروشی و اسلحہ فروشی سے نفرت یہ سب دراصل اس کی انسان پسندی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔ وہ بارور کی بوچھاڑ سے دم توڑتے خوبصورت چہروں کو قبر کے اندھیروں میں اترتے نہیں دیکھ سکتا، جنگوں کے نتیجے میں مٹی میں ملتے چاند چہرے اسے ہمیشہ ملول رکھتے ہیں۔ بشارت محبت کرنے والا شاعر ہے۔ اس محبت کا کوئی مخصوص زاویہ نہیں۔ اس کا ایک رخ اگر (جرمنی میں رہنے کے باجود ) اپنے سابقہ وطن پاکستان کی سرزمین کی طرف ہے تو دوسر اور بچہ اردو زبان کی طرف کھلتا ہے یہی وجہ ہے کہ شاعر یورپ کی ثقافتی مٹی پر کھڑا ہونے کے باجود سر پر اپنی آبائی ثقافت کی گٹھڑی اٹھائے ہوئے ہے۔ اور اس نے جرمنی میں بس جانے کے باوجود آج بھی ایک چھوٹا سا پاکستان اپنے دل اور خون میں بسا رکھا ہے۔ اگر چہ بشارت کی غزل اور نظم دونوں کلاسیکل مزاج کی حامل ہیں مگر پاکستان اور اردو زبان سے اس کی محبت بھی تو کلاسیکل درجے پر فائز نظر آتی ہے اور یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ کلاسیکل اقدار کو بدلنے میں وقت لگتا ہے۔

ڈاکٹر جواز جعفری

You may also like