لبیک اللھمہ لبیک | مشاہدات اور تجربات | شکیل گوندل
لبیک اللھمہ لبیک | مشاہدات اور تجربات | شکیل گوندل
Couldn't load pickup availability
مصنف کا تعارف
مشتاق احمد شکیل ( شکیل گوندل ) صاحب کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے خوبصورت نواحی گاؤں سوہاوہ بولانی سے ہے۔ ان کا تعلق ایک پڑھے لکھے اور ملازمت پیشہ خاندان سے ہے۔ وہ خود بھی تقریباً 27 سال کے ایک طویل عرصہ تک درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہے۔ اس دوران ہلکی پھلکی کالم نگاری اور تقریر نویسی کا شوق بھی جاری رہا۔ اور ساتھ ساتھ بہت سی تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کیں ۔ انھیں اللہ رب العزت نے 2003 ء میں عمرہ مبارک اور 2005ء میں حج مبارک کی عظیم سعادتیں نصیب فرمائیں۔ انھوں نے اس مقدس سفر کے دوران پیش آمدہ واقعات اور اور اپنے ذاتی تجربات کو نہایت ہی سادہ اور دلچسپ پیرائے میں بیان کیا ہے۔ مصنف کو 2016ء میں فالج کے شدید حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ان کی بائیں ٹانگ اور بازو کے ساتھ ان کا اعصابی نظام بھی متاثر ہوا لیکن اللہ رب العزت نے انھیں نئی زندگی عطا فرمائی۔ انھوں نے نہایت صبر وتحمل اور ہمت سے کام لیا۔ اس بیماری کے باوجود ان کی طرف سے زیر نظر کتاب کی تکمیل اللہ کریم کا ایک خصوصی معجزہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ مصنف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ اقدس میں قبول و منظور فرمائے ۔ آمین ۔۔ ثم آمین
