لاہور کا مقدمہ | Lahore Ka Muqadma | Mem Seen Butt
لاہور کا مقدمہ | Lahore Ka Muqadma | Mem Seen Butt
محمد سرفراز بٹ المعروف میم سین بٹ کی کتاب لاہور کا مقدمہ ، میم سین بٹ جس طرح خود خوبصورت ہیں اسی طرح ان کا انداز تحریر بھی خوبصورت ہے ۔ وہ سادہ ہیں ان کی تحریر بھی ان کی طرح سادہ ہی ہوتی ہے وہ مشکل الفاظ پر عام فہم لفظوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ بٹ صاحب کے بارے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے۔۔۔۔ کی بجائے وہ جہاں بھی گئے داستاں "لے" آئے۔۔۔۔۔ کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں۔ لاہور کا مقدمہ بھی ایسی ہی کتاب ہے انہوں نے لاہور کو جو ہے ۔ جیسا ہے اور جہاں ہے کی "بنیاد" پر چھاپ دیا ہے۔
لاہور پریس کلب کے لائف ممبر میم سین بٹ نے عملی صحافت کی ابتداء 1993ء میں”نوائے وقت”کے فیصل آباد بیورو سے بطور رپورٹر کی تھی پھر”الاخبار”، “اوصاف”اور”پاکستان”کے بیورو سےمنسلک رہنے کے بعد2002ء میں لاہور آگئے اور”خبریں”،”الشرق”اور”جناح”کے نیوزروم سےوابستہ رہے۔کالم “ہائیڈ پارک”بھی لکھتے ہیں حلقہ ارباب ذوق کے رکن ہیں ، ان کی کتابیں”سرکاپہلوان” “لاہور۔ شہر بے مثال”شائع ہو چکی ہیں۔
لاہور کا مقدمہ
صفحات 192