
سید ناصر ہاشمی | کس سے دل کی باتیں کرتے
Reliable shipping
Flexible returns
گجرات کا معروف دممتاز نظمی خاندان اپنی علمی اور ادبی خدمات کے حوالے سے خاصا معروف ہے۔ اس خاندان کی بہت سی شخصیات نے تصنیف و تالیف کے میدان میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔ خاص طور پر مولوی غلام قادر ہاشمی فارسی ، عربی ، اردو اور پنجابی کے ممتاز عالم اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ فارسی زبان میں ان کی تجزر علمی کے باعث انہیں بے پناه احترام حاصل تھا، ان کی فارسی کتب مرآة الاخلاق اور مرآة الآداب کے حوالے سے ڈاکٹر احمد حسین قلعد اری نے کہا تھا ، کہ ان کتابوں کے مطالعے سے شیراز اور اصفہان کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔
سید ناصر ہاشمی اس نظمی خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور ہمہ خانہ آفتاب کے مصداق ان کے بڑے بھائی پروفیسر مسعود ہاشمی نے بھی اپنی شعری اور ادبی خدمات کے حوالے سے بڑا نام کمایا، جبکہ چھوٹے بھائی کرنل عامر ہاشمی انگریزی اور پنجابی کے ممتاز لکھاری ہیں اور سب سے چھوٹے بھائی فیصل ہاشمی جو ایک مدت سے ناروے میں مقیم ہیں ، اردو نظم میں ایک خاص اسلوب کے حامل ہیں ۔ ان کی نظمیں اپنی انفرادیت کے حوالے سے خاص طور پر شعری حلقوں میں بے پناہ مقبول ہیں۔ سید ناصر ہاشمی کا شعری لب ولہجہ عام رویوں سے قطعی مختلف اور منفرد ہے ۔ وہ گہری سے گہری بات بڑے سادہ اور سلیس لفظوں میں پوری معنویت کے ساتھ ادا کرنے کا سلیقہ اور ہنر جانتے ہیں۔ اور یہ غالبا ان کی خاندانی روایت ہے کہ عام ڈگر سے ہٹ کر چلا جائے۔