سہ پہر کی دھوپ | آٹھ غیر ملکی شعرا کی نظمیں | جاوید شاہیں
Reliable shipping
Flexible returns
آٹھ غیر ملکی شعرا کی نظمیں
سہ پہر کی دھوپ
میں نے زندگی کے بارے میں زندگی ہی سے سیکھا اور جس طرح کی زندگی بسر کی اس سے زیادہ کسی کو کچھ نہ بتا سکا۔
پابلونر دوا کی ایک نظم کی یہ سطریں ایک طرح سے میری ادبی زندگی کا نچوڑ ہیں ۔ حقیقت یا سچ کو ادب بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ تخلیقی جوہر کی ایک بڑی اور کڑی آزمائش ہے۔ میں شاعری اور بعد میں نثر میں اسی آزمائش سے گزرتا رہا۔
اس کتاب کی تحریروں کا میری زندگی کے بعض واقعات سے گہرا تعلق ہے۔ ان واقعات نے مجھے جذباتی طور پر نا آسودہ رکھا ہوا تھا اور کسی طرح اپنا اظہار چاہتے تھے۔ میں بھی انہیں نا گفتنی رکھنے کے حق میں نہیں تھا۔ شعر کا وسیلہ یہاں کارگر ثابت نہیں ہو سکتا تھا۔ لہذا انہیں بیان کرنے کے لئے مجھے نثر کا سہارا لینا پڑا۔ شاید میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔
جاوید شاہیں