Skip to product information
ساڑھے تین | ناول | طاہر نواز

ساڑھے تین | ناول | طاہر نواز

Sale price  Rs.225.00 PKR Regular price  Rs.400.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

پہلے پہل میر نے اسے اپنا واہمہ سمجھا اور اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔۔ لیکن یہ اس کا واہمہ نہ تھا کہ بلیوں کے رونے کی آواز بستی کے ہر فرد نے سنی تھی ۔۔۔

اور یہ ہفتے کی رات تھی جب پہلی بار بلیوں کے رونے کی آواز بستی میں بلند ہوئی تھی ۔۔۔ آنے والے دنوں میں کوئی رات ایسی نہیں تھی جب بلیوں کے رونے کی آواز لوگوں کی نیند کو اچاٹ نہ کر دے۔۔

یہ اچھا شگون نہیں تھا۔۔۔ پر کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتا تھا کہ ایسا کیا ہو گیا تھا کہ بلیاں رات بھر روتی رہتی تھیں۔۔

لوگوں کے مطابق اس بات کا جواب بستی کا بوڑھا نجومی دے سکتا تھا۔۔۔ جس کی سوویں سالگرہ میں کچھ دن باقی تھے ۔۔۔ وہ سب اس کے پاس گئے اس مسئلے کا حل جاننے کے لیے۔۔۔ نجومی نے اس مسئلے کے حل کے لیے خود کو کمرے میں بند کر دیا ۔۔۔ اور اس دوران لوگ اس کے گھر کے پاس ہی کھڑے رہے تھے۔۔۔ اور اس طرح تین دن اور تین راتیں گزرگئیں۔۔۔ نجومی باہر نہ آیا اور لوگ اس سے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے تھے۔۔۔ اس لیے انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑ دیا۔۔۔ جب لوگ اندر گئے تو وہ نجومی مرا ہوا تھا۔۔۔ اپنی سوویں سالگرہ سے ایک دن پہلے نجومی مر گیا تھا۔۔ یہ بتائے بغیر کہ بلیاں رات بھر کیوں روتی ہیں ۔۔

( ناول سے اقتباس)

You may also like