Skip to product information
1 of 1

ذہن زاد | افسانے | توصیف بریلوی

ذہن زاد | افسانے | توصیف بریلوی

Regular price Rs.250.00
Regular price Rs.500.00 Sale price Rs.250.00
Sale Sold out
قدرت نے کائنات میں سات آسمانوں کے ساتھ ساتھ کئی جہاں آباد کیسے اور ان تمام جہانوں میں
کئی رنگوں سے مزین موالید ثلاثہ مجسم صورت میں جلوہ گر ہیں جو اپنی جگہ ایک تاریخی کہانی اور رنگ بکھیرتی فکری اساس مہیا کرتی ہے ایسے ہی ایک ارضی جہاں میں آباد انسان نامی مخلوق کے قصوں کی تاریخ قدیم بھی ہے اور تہذیبی و مدنی تبدیلیوں ، عقائد اور نظریات کے مبدل و غیر متبدل صداقتوں سے بھری پڑی ہے۔ افسانه یا ناول اسی ارضی جہاں کے خمیر سے پھوٹنے والی وہ کہانی ہے جو ضمیر کو جھنجوڑ کر جگر کو چھلنی کرتی ہوئی ذہن اور دل پر بے پناہ عکس چھوڑ جاتی ہے جسے ہم کہانی یا افسانہ تو کہتے ہیں مگر وہ سات براعظموں کے لینے والوں کی زندگی کی مسرتوں ، دُکھوں اور پریشانیوں کا جیتا جاگتا قصہ ہوتا ہے، جواب ماضی بن چکا ہوتا ہے، اپنے ارد گرد کے قصوں کو سبک ذہن کے ساتھ فکر کی بھٹی پر چڑھا کر خوب صورت اسلوب کے ساتھ منظر عام پر لانا ذہن زاد کے خالق توصیف بریلوی کا کارنامہ ہے جس میں کئی جہات اور فکری معنویت کے ان گنت باب رقم کیے گئے ۔ ادب اور ادیب کی محبت اور فکر کی لامحدود سلطنت خطوں کو منقسم کرتی سرحدوں کی قید سے آزاد ہے اور یہ محبتیں یونہی بنتی رہیں گی اور ہم ان محبتوں کو خراج پیش کرتے رہیں گے۔ بلاشبہ توصیف بریلوی کی کتاب ”ذہن زاد کا دوسرا ایڈیشن پاکستان میں شائع ہوتا ادب اور ادیب کا گراں قدرا ثاثہ ہے۔
حکیم عبدالروف کیانی
۲۳ فروری ۲۰۲۳ء
ذہن زاد | افسانے | توصیف بریلوی
صفحات 143
View full details