خطوط خلیل جبران / خلیل جبران / Khatot Khalil Jibran
خطوط خلیل جبران / خلیل جبران / Khatot Khalil Jibran
Couldn't load pickup availability
پیش لفظ
خطوط خلیل جبران" میں وہ خطوط شامل ہیں جو لبانی فلسفی جبران نے 1904 ء سے 1930ء کے درمیانی عرصہ میں اپنے عزیزوں اور دوستوں کو لکھے ۔ یہ کہنا بجا ہوگا کہ یہ خلیل جبران کے لکھے ہوئے سارے خطوط نہیں بلکہ ان میں سے منتخب کردہ ہیں۔
جبران کی شخصیت اور فکر کو سمجھنے کے لئے ان کے خطوط پڑھنے والوں کے لئے بہترین ذریعہ ہیں ۔ ان کی نظم و نثر کی طرح خطوط اس فکر و دانش کا مظہر ہیں جن کی بدولت لبنانی فلسفی کو دوامی شہرت حاصل ہوئی ۔ زیر نظر مجموعہ میں شامل خطوط میں بھی جو انہوں نے اپنی بہن مریانہ دوسرے عزیزوں اور دوستوں کو لکھے دو اپنے مادر وطن کے حالات بارے فکر مند دکھائی دیتے ہیں ۔ وہ ہمیشہ لبنان میں فرقہ پرستی اور نسلی تعصبات کی کوکھ سے جنم لینے والے ہنگاموں کو انسانی اقدار اور تشخص کے لئے زہر قاتل قرار دیتے رہے۔ دوسرے صاحب الرائے حضرات کی طرح وہ بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ سستی شہرت اور جاو طلبی سے بندھے فرقہ وارانہ اور نسلی تعصبات سے پھوٹنے والے ہنگامے انسانی معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں ۔
خلیل جبران صرف لبنانی معاشرے کی سلامتی اور ترقی کے خواہش مند نہیں بلکہ سارے عالم کے معاشروں کے لئے اسی طرح سوچتے اور لکھتے جس طرح انہوں نے لبنان اور اہل لبنان کے لئے سوچا اور لکھا۔ لبنان اور لبنانیوں کو ان کے ہاں جو اولیت حاصل ہے اس کی وجہ جنم بھومی سے انون تعلق اور محبت ہے۔ خلیل جبران سے بہت پہلے انہی کے لبنان میں جنم لینے والے زانو اس نے کہا تھا۔
اپلی زمین اور لوگوں سے محبت سارے عقیدوں کی ماں ہے۔" قریب قریب خلیل جبران بھی اسی سوچ کے حامل دکھائی دیتے ہیں۔
