
بلوچ قوم کی تاریخ کے چند پریشان دفتری اوراق | ملک اللہ بخش
Reliable shipping
Flexible returns
قومی تعمیر کے مقدس کام کا مشعل راہ اس کی تاریخی ، مذہبی ، سیاسی اور قومی روایات کا پس منظر ہوا کرتا ہے۔ اس پس منظر کی امداد سے اس کے حال کی اصلاح اور مستقبل کی نشاندہی ہوتی ہیں ان چیزوں کا سہارا لے کر تو میں روشن مستقبل کی طرف منزلیں طے کرنے لگتی ہے۔
بلوچ ہزار ہا برس سے ایک زندہ قوم چلی آرہی ہے۔ اس کی ماضی درخشاں حال مضطرب اور مستقبل روشن ہے۔ وہ قومی خود اعتمادی محل وقوع کی اہمیت، سیاسی اور بین الاقوامی حالات کی بناء پر عالم اسلام میں ایک عظیم مرتبہ کا مالک ہے۔ ہر بلوچ خواہ وہ کہیں کا ہو اپنی قومیت، وطن ، روایات، قومی رہنما اور مرکز ( قلات) پر فخر کرتا ہے۔ ان کے ساتھ اسے روحانی اور ذہنی وابستگی ہے وہ متحد ہو کر کام کرنے کا خواہشمند مشکلات کو صبر وتحمل سے برداشت کرنے کا خوگر اور محنت و جفاکشی کی زندگی کا عادی ہے۔ پتھر سے بھی اپنی روزی حاصل کرتا ہے اس کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں تلوار ۔ یہی اور صرف ی الع چیز اس کی زندگی کا نصب العین رہا ہے اور آج بھی ہے ۔ وہ گزشتہ زندگی پر نازاں اور موجودہ زندگی سے پریشاں اور ایک باعزت زندگی کی تلاش و حصول میں منہمک ہے اس صورت حال کا لازمی نتیجہ یہی اور صرف یہی نکل آئے گا کہ لیلائے مقصد سے ہمکنار ہو گا اور بغیر کسی مزید تا خیر و تعویق کے ہوگا۔
بلوچ قوم کی تاریخ کے چند پریشان دفتری اوراق
مرتبہ
ملک اللہ بخش
بی اے
وزیر دربار قلات
صفحات ۷۸