{"product_id":"احتجاج-سے-اختیار-تک-عوامی-مزاحمت-ahtjaj-sy-ikhtayar-tak-awami-muzahimat-ilyas-kashmiri","title":"احتجاج سے اختیار تک عوامی مزاحمت Ahtjaj Sy Ikhtayar Tak Awami Muzahimat Ilyas Kashmiri","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cu\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\"\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eاحتجاج سے اختیار تک: عوامی مزاحمت\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\"\u003c\/span\u003e\u003c\/u\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003cspan style=\"mso-spacerun: yes;\"\u003e \u003c\/span\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eاب وقت چاہیے کہ عوام کے ان تمام پرتوں میں قومی و طبقاتی غلامی اور نجات کے سوال پر، حق ملکیت اور حق حکمرانی کے سوال پر، زراعت اور خود انحصاری کے سوال پر تعلیم کا بندو بست کیا جائے۔ لٹریچر کے ذریعے، اسٹڈی سرکلز کے ذریعے، عوامی بیٹھکوں کے ذریعے اور دھرنوں میں مکالمے کے ذریعے تعلیم اس تعلیم کو عام کرنا لازم ہے۔ اس کے لیے جو وقت درکار ہے وہ وقت مذاکرات کے ذریعے حاصل ہو سکتا ہے اسے بہر صورت حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ یہاں پر عوام کی تحریک میں شمولیت اور جذبات کو دیکھ کر یہ کہہ دینا کہ آخری دن مذاکراتی عمل میں جانا مصلحت پسندی ہے یہ درست نہیں ہے۔ ہمیں تیاری کے لیے مزید وقت درکار ہے وہ وقت ملنے کی ہر چھوٹی بڑی کوشش کا ہمیں خیر مقدم کرنا چاہیے۔ ہر مرحلے پر نئی صورتیں اور حالتیں سامنے آتی ہیں جن کے تناظر میں مستقبل کی تیاری کے لیے وقت لینا دانش مندی ہے۔ عوامی تحریک کا موجودہ مرحلے پر جو تضاد گہرا ہوا ہے اس کا حل اقتدار کی عوام کو منتقلی ہے جس کے لیے عوام تیار ہیں لڑیں گے لیکن اس پر قیادت اور ہماری تیاری موجود نہیں ہے۔ اب سے اس تیاری کا آغاز کرنا ہے۔ ہمیں اس صورت حال کو سامنے رکھ کر انقلابی تعلیم کی حکمت عملی پر کام کرنا ہو گا کہ پاکستان کے زیرِانتظام جموں کشمیر، مقبوضہ خطے کی طرح 78 سال سے استحصال اور محکومی کا شکار ہے، اس خطے کے عوام کو اپنے قدرتی وسائل اور انسانی محنت سے حاصل ہونے والی دولت پر اختیار حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے اس خطے کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، جموں کشمیر کے محنت کش عوام جو دولت اندورن ملک یا بیرون ملک پیدا کرتے ہیں اس کا تصرف اور سرمایہ کاری کو جموں کشمیر میں کرنے کے لیے سیاسی اور معاشی آزادی حاصل کرنی ہے، جموں کشمیر میں کام کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹیز اسی مقصد کے حصول کے لئے ابتدائی اور بنیادی اصلاحات کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں لیکن وسائل پر قابض ریاست اور حکمران طبقے کو یہ ابتدائی اور بنیادی اصلاحات بھی قبول نہیں ہیں اس لئے وہ اصلاحات کی بات کرنے والوں کو خون میں نہلا رہے ہیں تا کہ عوام ان بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے اور مانگوں سے پیچھے ہٹ جائیں لیکن عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، ریاستی جبر اور ظلم و فسطائیت کے اس مرحلے پر جب حقوق مانگنے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اغوا اور گرفتار کر کے جیلوں اور ٹارچر سلوں میں ڈالا جا رہا ہے ایسے حالات میں عوامی ایکشن کمیٹیز کو اس سب کچھ سے نبردآزما ہونے کے لئے گہرے غور و فکر کے ساتھ اس قبضے اور استحصال کو سمجھنے اور سمجھانے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹیز کو محلے اور وارڈ کی سطح سے لے کر مرکز تک ایک انقلابی تبدیلی کا پروگرام دینا ہو گا۔ ابھی تک عوامی ایکشن کمیٹیز کی طرف سے مکمل سیاسی اور معاشی آزادی کی بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی انقلابی تبدیلی کا پروگرام مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\"\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e \u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eعوامی ایکشن کمیٹیز کو انقلابی تبدیلی کے لئے اپنے عوام کو سیاسی اور سائنسی فکر سے روشناس کرانا ہو گا اور تعلیم و تربیت کے لئے ہر سطح پر منصوبہ بندی کرنا ہو گی تا کہ وہ باشعور اور منظم ہو کر اپنے حق آزادی اور حق ملکیت کے لئے حقیقی معنوں میں لڑنے کے قابل ہوں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"ER\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif; mso-bidi-language: ER;\"\u003eصفحات ۴۵۵\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif; mso-bidi-language: ER;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Tarikh Publications","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":53605483938101,"sku":null,"price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0555\/7823\/1093\/files\/T_jpg.jpg?v=1789734981","url":"https:\/\/tarikhpublications.com\/products\/%d8%a7%d8%ad%d8%aa%d8%ac%d8%a7%d8%ac-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d8%ae%d8%aa%db%8c%d8%a7%d8%b1-%d8%aa%da%a9-%d8%b9%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%b2%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%aa-ahtjaj-sy-ikhtayar-tak-awami-muzahimat-ilyas-kashmiri","provider":"Tarikh Publications ","version":"1.0","type":"link"}